Breaking News
Home / اہم ترین / بھٹکل تعلقہ میں اساتذہ کی تقرری کے مطالبے کو لیکر ایم ایل اے نے کمشنردفتر میں دیا دھرنا

بھٹکل تعلقہ میں اساتذہ کی تقرری کے مطالبے کو لیکر ایم ایل اے نے کمشنردفتر میں دیا دھرنا

بھٹکل ( ہرپل نیوز) 6.نومبر: دباؤ ڈال کر سب سے زیادہ کام کرانےو الے رکن اسمبلی کے طورپر مشہور منکال ویدیا   نے اپنے حلقہ کے سرکاری اسکولو ں  میں اساتذہ کی قلت کو دور کرنے اور عارضی اساتذہ کی تقرری کو لے کربنگلورکی تعلیمات عامہ کے ڈائرکٹر کے دفتر میں دھرنا دیا ۔   مقامی ایم ایل اے منکال ویدیا   مسلسل 9گھنٹے دھرنا دے کر نامزدگی کا آرڈر لے کر گاؤں پہنچے۔ منکال ویدیا  کے دھرنے کے اثر کے آگے حکام نے  گھٹنے ٹیکتے ہوئے  رات دس بجے حکم نامہ جاری کیا ۔ جس میں استاتذہ کی تنخواہوں  اور تقرری کی بات تھی ۔ بتایا گیا ہے کہ فی الحال 49عارضی اساتذہ کا آرڈر دیا گیا ہے جب کہ صرف ہوناور میں ہی 41 اساتذہ کی قلت ہے، منظورشدہ اساتذہ کو پورے ضلع میں تقسیم کرتے ہیں یا ہوناور تعلقہ میں ہی پورے اساتذہ کی نامزدگی ہوتی ہے یہ  دیکھنا  اہم ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/lFAC3

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے