Breaking News
Home / تازہ ترین / بھٹکل تعلقہ ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن کی جانب سے سلور جوبلی تقریبات کے طور پر سونیئرشائع کرنے کا اعلان۔ اہل قلم توجہ دیں

بھٹکل تعلقہ ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن کی جانب سے سلور جوبلی تقریبات کے طور پر سونیئرشائع کرنے کا اعلان۔ اہل قلم توجہ دیں

بھٹکل ( ہر پل نیوز،پریس ریلیز) :25/ اکتوبر۔کرناٹکا جرنالسٹ اسوسی ایشن بھٹکل اپنے قیام کے 25 سال مکمل ہونے پر سال 2017کو اسوسی ایشن کے سلور جوبلی کے طورپر منا رہی ہے ۔ اسی کے پیش نظر سلور جوبلی کے سوینئر کا جلد اجرا ہونے والا ہے ۔ اسوسی ایشن کے صدر رادھا کرشنا بھٹ اور سکریٹری بھاسکر نائک نے پریس ریلیز کے ذریعے یہ اطلاع دے کر عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی نگارشات شاعری ، نظمیں، مضامین، کہانی وغیرہ ارسال کریں ۔ اسوسی ایشن نےسلور جوبلی کو یادگار بنانے کے لئے اسوسی ایشن کے آغاز ، اس کی سرگرمیوں ، مقاصد اورکارکردگی پر مشتمل ایک سوینئر شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مضامیں بھیجنے کے لئے kj.bhatkal@gmail.com rkreporter7@gmail.com دو ای میل ایڈریس دئیے گئے ہیں خوا ہشمند حضرات اپنے مضامین بھیج سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ اسو سی ایشن جنوری 2017سے مشہور شاعر نثار احمد کے ہاتھوں اپنی سلور جوبلی تقریبات کا شاندار آغاز کیا تھا ۔ اور اس دوران سال بھر میں مختلف پروگرامات کے انعقاد کا فیصلہ بھی لیا گیا تھا جس میں بعض رو بہ عمل لا ئے گئے ۔ اسی نوعیت کا ایک فیصلہ سو ینیر بنانے کا بھی تھا جس کے لئے عوام سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ تعلقہ ورکنگ جر نلسٹ اسوسی ایشن بھٹکل کا قیام سال 1993میں عمل میں آیا تھا جس کے بعد سے اسوسی ایشن کی طرف سے کئی سماجی اور عوامی خدمات انجام دی گئی ہیں اور اسوسی ایشن میں ہندو مسلم آپسی میل جول، بھائی چارگی کی اچھی مثال قائم کی ہے ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/6f7x9

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے