Breaking News
Home / اہم ترین / بھٹکل دورے میں ڈی سی نے غوثیہ محلے کے ڈرینیج سسٹم کا لیا جائزہ

بھٹکل دورے میں ڈی سی نے غوثیہ محلے کے ڈرینیج سسٹم کا لیا جائزہ

بھٹکل (ہرپل نیوز)26فروری: ضلع کمشنر نے اپنے بھٹکل  دورے کے دوران  آج غوثیہ محلے کے ڈرینیج سسٹم کے فیل ہوجانے کی وجہ سے  عوام کو ہو رہی دشواریوں کو دیکھتے ہوئے غوثیہ محلے کا دورہ کیا ۔ ڈی سی  نے اپنے دورے کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پہلے یہاں سسٹم نصب کرنے کا جو فیصلہ ہوا تھا اس پر وہ کوئی تبصرہ نہیں کریں گے ۔ البتہ وہ مسئلہ کے حل کی کوشش کریں گے ۔انہوں نے یقین دلایا کہ وہ اس مسئلہ کو جلد سے حل کرنے کی  کو شش کریں گے ۔ ڈی سی نے کہا کہ تین موٹر خریدے جا چکے ہیں البتہ چوتھے   پپمپنگ موٹرکو خریدنے کے لئے منظوری دی گئی ہے اور جلد یہ کام مکمل  ہوگا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقے کے پانی کے کنویں خراب ہوجانے کی وجہ سے وہاں سے پپمپنگ سسٹم کی منتقلی پر بھی  غور و خوض کریں گے ۔ ڈی سی نے کہا کہ ندی کو صاف کرنے کے متعلق جو درخواستیں دی گئیں ہیں   اس پر وہ بعد میں  جائزہ لیں گے  ۔ڈی سی دورے کے دوران بھٹکل کے اہم سماجی  کارکنان اور دیگر اہم لوگ موجود تھے ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/dBbvv

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے