Breaking News
Home / اہم ترین / بھٹکل: سدھارتھ ڈگری کالج شرالی کا بی ایس سی فسٹ سمسٹر امتحانات میں 92%نتائج

بھٹکل: سدھارتھ ڈگری کالج شرالی کا بی ایس سی فسٹ سمسٹر امتحانات میں 92%نتائج

بھٹکل:(ہرپل نیوز5مارچ:کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ کی طرف سے اعلان کردہ بی ایس سی فسٹ سمسٹر امتحانی نتائج میں سدھارتھ ڈگری کالج پنچوٹی ، شرالی کے طلبا نےشاندار  92%نتائج درج کئے ہیں۔ امتحان میں شریک ہوئے 12طلبا میں سے 11طلبا کامیاب ہوئے ہیں۔ جن میں 6طلبا امتیازی  اور 5طلبا فسٹ کلاس میں کامیاب ہونے کی جانکاری ادارے کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں دی گئی ہے۔

کالج کی طالبہ اشونی جی پائی نے پی سی ایم شعبہ میں 94%نمبرات حاصل کرتے ہوئے کالج میں اول مقام حاصل کیا ہے تو لاونیا کے موگیر نامی طالبہ نے 90.22%نمبرات کے ساتھ دوسرا مقام اور اشونی ایم نائک نے 84.22%نمبرات لے کر تیسرا مقام پانے کی اطلاع دی گئی ہے۔ طلبا کی تعلیمی کارکردگی پر انتظامیہ ، پرنسپال ، اساتذہ اور دیگر عملے نے مبارکبادی پیش کی ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/lhIE2

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے