Breaking News
Home / اہم ترین / بھٹکل علوہ محلہ کے دو مکان میں چوری

بھٹکل علوہ محلہ کے دو مکان میں چوری

بھٹکل (ہرپل نیوز)7اپریل:بھٹکل واطراف میں پچھلے کچھ دنوں سے چور ی کی وارداتیں ایسے دھڑلےسےانجام دی جارہی ہیں جیسے چوروں نے بھٹکل واطراف کے علاقوں کو ہی اپنی سرگرمی کا محور بنا رکھا ہے ۔ تازہ واقعہ بھٹکل کے علوہ اسٹریٹ میں پیش آیا ہے ۔جہاں چورو ں نے گھر کے سامنے کے دورازہ کی کنڈی توڑ کر اندر گھستے ہوئے سولہ گرام سونااور نقد  لے کر فرار ہوگئے ہیں۔بتایاگیا ہے کہ اسی وقت پڑوس کے گھر میں بھی چوری کی کوشش کی گئی ہے جہاں چوروں کےہاتھ  کوئی  قیمتی اشیاء نہ لگنے  کی بات بتائی گئی ہے۔بھٹکل میں مسلسل ہورہی چوری کی وارداتوں میں ابھی تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہ آنے پر عوام پولس کی سست رفتاری پر تشویش کا اظہار کررہی ہے۔جس کی وجہ سے عوام چوری کا معاملہ پولس میں درج کرنے سے کتراتے نظر آرہےہیں۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/gahV4

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے