بھٹکل (ہرپل نیوز)16 مئی :بھٹکل کی اسد اللہ اسوسی ایشن کی جانب سے غریب طلبہ و طالبات کی تعلیمی ضرورت کو پورا کرنے کی خاطر مفت اسکولی بیگس اور نوٹ بکس تقسیم کئے گئے ۔ اسد اللہ اسوسی ایشن کی جانب سے یہ قدم سماج میں معاشی طور پر غیر مستحکم طلبہ و طالبات کی امداد کے جذبہ سے کیا جاتا ہے ۔ اسد اللہ اسوسی ایشن نے پہلی جماعت سےبارہویں جماعت تک کے طلبہ و طالبات میں نوٹ بکس تقسیم کرتی ہے ۔ خیال رہے کہ اسد اللہ اسوسی ایشن نے کھیل کے میدان کے ساتھ دیگر رفاہی میدانوں میں بھی اپنی شناخت بنائی ہے۔ تقسیم کاری کے اس موقع پر اسداللہ کے صدر عنایت اللہ شاہ بندری اور سابق جالی پنچایت ممبر مسعود شینگیری اور سمیر پیشمام ، معروف ،ودیگر موجود تھے ۔
بھٹکل میں اسد اللہ اسوسی ایشن کی جانب سے غریب طلبہ و طالبات کے لئے مفت نوٹ بکس کی تقسیم
The short URL of the present article is: http://harpal.in/2uSo8