Breaking News
Home / اہم ترین / بھٹکل میں اسلامی افکار نامی نئی ویب سائٹ کا رسم اجرا

بھٹکل میں اسلامی افکار نامی نئی ویب سائٹ کا رسم اجرا

 بھٹکل میں ہونے والے بیانات اور جمعہ خطبے باسانی ہو سکیں گے دستیاب islami_afkaar
بھٹکل 3جون( ہر پل نیوز) بھٹکل میں ویب سائٹس کی دنیا میں ایک نہایت عمدہ ویب سائٹ ’’اسلامی افکار‘‘ کا رسم اجرا نائب قاضی جماعت المسلمین بھٹکل مولانا عبد العظیم قاضیا ندوی کے ہاتھوں عمل میں آیا ہے۔ویب سائٹ اجرا کی تقریب کے بعد ویب سائٹ کے مالک شاہ بندری فضل الرحمن نے میڈیا کو بتایا کہ بھٹکل کی جمعہ مساجد کے خطبا کے جو بیانات کی آڈیو وہاٹس ایپ پر پہلے روانہ کی جاتی تھی جو کہ بہت مرتبہ محفوظ ہونے سے رہ جاتی تھی اسی لئے بعض ہمدردان نے انہیں ویب سائٹ بنانے کی صلاح دی اور ان کے اس عزم کو ایک نوجوان سعید کولا نے عملی جامہ پہنایا جنھوں نے بہت ہی کم مدت میں سائٹ ڈیزائن کیا۔انہوں نے بتایا کہ یونیکوڈ بیس پر اس کو ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ یہ سائٹ باسانی لوڈ ہو سکے ۔ اس کے اجرا ئ کی تقریب میں بھٹکل کے ممتاز علما نے شرکت کی اور میڈیا کے استعمال اور اس کےفوائد پر روشنی ڈالی ، مولانا الیاس صاحب ندوی اور مولانا خواجہ صاحب مدنی  اور مولانا عبد العظیم ندوی سمیت دیگر علما نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور میڈیا کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا ۔ اس موقع پر شہر کے علمائے کرام اور عمائدین کی خاصی تعداد شریک تھی۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/9h8LN

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے