Breaking News
Home / اہم ترین / بھٹکل میں ایک آٹو ڈاریور کی جم کر کی گئی پٹائی۔ لڑکی کو چھیڑنے کا الزام ۔ دونوں طرف سے شکایت درج

بھٹکل میں ایک آٹو ڈاریور کی جم کر کی گئی پٹائی۔ لڑکی کو چھیڑنے کا الزام ۔ دونوں طرف سے شکایت درج

بھٹکل ( ہرپل نیوز)6 مئی :بھٹکل میں کچھ لوگوں نے ایک لڑکی کو چھیڑنے کا  الزام لگا کر رکشہ ڈرائیور کی جم کر  پٹائی کی  اور اس کا آٹو لیکر فرار ہوئے  مگر پولیس نے حملہ آوروں کی کار کو ضبط کرنے کے ساتھ متعلقہ آٹو بھی برآمد کر لیا ہے  اس واقعہ میں رکشہ ڈرائیور  پینتس سالہ اشرف ابراہیم بری طرح زخمی ہوئے ہیں ، جسے بھٹکل سرکاری اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد اُڈپی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اشرف ابراہیم اپنی اہلیہ اور اپنی بہن کوساتھ لے کر آزاد نگر سے مخدوم کالونی جارہا تھاکہ اچانک بندرروڈ سکینڈ کراس پرکچھ لوگوں نے رکشہ روک کر  رکشہ ڈرائیور اشرف کی بری طرح پیٹائی کی۔اشرف کی بہن کے مطابق اس نے حملہ آوروں کو روکنے کی کوشش کی مگر کوشش بے سود ثابت ہوئی ۔ اس بیچ مقامی لوگوں نے اشرف پر لگے اس الزام کی تردید کرتے ہوئے  واقعہ پر سخت ناراضگی ظاہر کی ہے ۔  واقعہ کی اطلاع پاکر آٹو رکشہ یونین  پولیس تھانہ کے باہر جمع ہو کر پولیس سے سخت کارروائی کرنے کی مانگ کی ہے ۔ معاملہ کو لیکر دونوں طرف سے پولیس میں شکایت درج ہوئی ہے ۔ اور پولیس جانچ کر رہی ہے ۔

 

The short URL of the present article is: http://harpal.in/ktBkb

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے