Breaking News
Home / اہم ترین / بھٹکل میں برادران وطن کا تہورا تیر ھبا روایتی جوش و خروش کے ساتھ اختتام پذیر رتھ کھینچنے ہزاروں ہندو عقیدت مندوں کا ہجوم ۔ مسلمانوں نے قائم کی آپسی بھائی چارے کی مثال

بھٹکل میں برادران وطن کا تہورا تیر ھبا روایتی جوش و خروش کے ساتھ اختتام پذیر رتھ کھینچنے ہزاروں ہندو عقیدت مندوں کا ہجوم ۔ مسلمانوں نے قائم کی آپسی بھائی چارے کی مثال

بھٹکل (ہرپل نیوز)5 اپریل:بھٹکل  کے مشہور و معروف چن پٹن شری ہنومنت مندر رتھ اتسوایعنی کی تیر ھبا  مذہبی پوجا پاٹ کے ساتھ پرامن  طور پر اختتام پذیر ہوا۔صبح سےہی بھگتوں نےمندر پہنچ کر پوجا پاٹ کی۔ شام میں منعقد ہوئے مندر جاتر ے میں ہزاروں بھگتوں نے شرکت کی۔، بیندور، شرور، کنداپور سے بھی بھگتوں نے مندر پہنچ کر پوجا کی ۔  مذہبی روایت کے مطابق مندر انتظامیہ کے ذمہ داران نے چرکین خاندان کے گھر پہنچ کر رتھ اتسوا کی دعوت دی اور رتھ کھینچنے کی اجازت لی ۔ چرکین خاندان کے شاہ بندری انصاری نے انتظامیہ ذمہ داروں کی میزبانی کی۔ شام سوا چھ  بجے رتھ کھینچنے والے پروگرام کی شروعات ہوئی ۔ مسلم لیڈران نے مندر پہنچ کر خیرسگالی کا پیغام دیا۔ جہاں مندر انتظامیہ کے ذمہ داران نے ان کی تہنیت کرتے ہوئے بھائی چارگی کی مثال قائم کی ۔کئی لوگوں نے  راستوں  کےکنارے کھڑے ہوکررتھ اتسوا کا لطف اٹھایا۔رتھ اتسوا کی مناسبت سے ضلع ایس پی  سمیت  پولس  کے اعلی عہدیداران موجود تھے۔ تہوار کے پیش نظر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات  کئے گئے تھے۔ رتھ اتسوا میں ہندو عقیدت مند ہزاروں کی تعداد میں موجود تھے ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/WlOcj

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے