Breaking News
Home / اہم ترین / بھٹکل میں جلد قائم ہوگا 110 کے وی کا مرکز: ہیسکام میٹنگ میں ایم ایل اے کی یقین دہانی 

بھٹکل میں جلد قائم ہوگا 110 کے وی کا مرکز: ہیسکام میٹنگ میں ایم ایل اے کی یقین دہانی 

بھٹکل (ہرپل نیوز)19 مئی : بھٹکل تعلقہ میں بجلی کو لے کر جن مسائل کا سامنا ہے اس کو حل کرنے کے لئے تعلقہ کے عوام کا بھٹکل میں 110کے وی کا مرکز قائم کرنے کا مطالبہ پر اگے دو ماہ میں غور کیا جائے گا۔ تعلقہ کے ہیسکام دفتر میں گاہکوں کے ساتھ منعقدہ میٹنگ خطاب کرتے ہوئے بھٹکل کے رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے اس بات کا یقین دلایا ۔ ایم ایل اے نے بتایا کہ 110کے وی کے مسئلے کو حل کرنےکے کے لئے گذشتہ 4سالوں سے کوشش جاری ہے اور معاملے کے دستاویزات اور فائلس منظوری ملنے کے آخری مرحلہ میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھٹکل تعلقہ میں 60سے زائد لائن مین دن رات کام کررہے ہیں ، آفات سماوی کی بناء پر بجلی سپلائی میں جو رکاوٹیں ہورہی ہیں اس کے لئے ہیسکام افسران اورعملہ کو ذمہ دارٹھہرانا غلط ہے۔میٹنگ میں سرسی سے آئے ہیسکام کے سپرنٹنڈنٹ انجینئر نرسمہا مورتی نے حاضرین کا استقبال کرتے ہوئے میٹنگ میں بھٹکل کے مسلمانوں کی نمائندگئی کی کمی پر افسوس جتاتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں معلوم ہوتا تو جمعہ کی بجائے کسی اور دن کا انتخاب کرتے ۔میٹنگ میں لوگوں نے مختلف مسائل پیش کرتے ہوئے مشورے دے کرتجاویز پیش کیں۔ اس موقع پر بھٹکل کے اسسٹنٹ ایکزی کوٹیو انجنیئر منجوناتھ نے گفتگو کرتے ہوئے عوام سے درخواست کی کہ لوگ بھٹکل ٹائون کے سیشکن آفسر کے موبائل نمبر9480881958 پر کال کریں اور اپنے مسائل بیان کریں ۔میٹنگ میں ہیسکام ہوناور کے ایکزی کوٹیو انجینئر نرسمہا پنڈت، کے پی ٹی سی ایل کے معاون انجنئیرسمیت بھٹکل محکمہ ہسکام کے مختلف سیکشن آفسر سمیت کئی لوگ موجود تھے

The short URL of the present article is: http://harpal.in/ZYuH8

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے