Breaking News
Home / اہم ترین / بھٹکل میں جماعت اسلامی ہند کی امن و انسانیت مہم ۔ اسکولی طلبہ نےکی امن ریالی میں شرکت۔ ملک سے نفرت کی گندگی پاک کرنے کا عہد

بھٹکل میں جماعت اسلامی ہند کی امن و انسانیت مہم ۔ اسکولی طلبہ نےکی امن ریالی میں شرکت۔ ملک سے نفرت کی گندگی پاک کرنے کا عہد

بھٹکل (ہر پل نیوز )22 اگست : شرپسندعناصراور فرقہ پرست طاقتیں ملک کے امن وامان کو ختم کرنے پر تلی ہیں،اور آئے دن ان کا حوصلہ  بڑھتاجارہاہے،جگہ جگہ حیوانیت اور درندگی کا مظاہرہ کیاجارہا ہے،اس کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے،،اسی مقصد کے لئے جماعت اسلامی ہند نے ’امن وانسانیت مہم‘ شروع کی ہے۔ بھٹکل میں امیر مقامی جماعت اسلامی ہند بھٹکل مجاہد مصطفی نے اور امن وانسانیت مہم‘ کے کنوینریونس رکن الدین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ بھٹکل میں اس مہم میں اسکولی طلبہ کے لئے ریالی کا اہتمام کیا جس میں ملک کی سالمیت کے لئے اور امن و امان کی بر قراری مین تعاون کے لئے ان سے عہد لیا گیا۔ اسکولی طلبہ میں شمس انگلش میڈیم ہائی اسکول اور مادر حوا اسلامک اسکول بھٹکل کے طلبہ نے ریالی میں شرکت کی، ریالی میں پولیس کی جانب سے حفاظت کے معقول بندو بست تھے۔ریلی کےاختتام پر بچوں نے اپنے ساتھ سبھی حضرات کو حلف دلواتے ہوئے وعدہ کیا کہ ہم ملک کے مستقبل کے  رہنماو قائد بچوں سے پیا رکرتے ہیں، ہم کسی سےنفر ت نہیں کریں گےریلی میں ضلع استقبالیہ کمیٹی کے کنونیر طلحہ سدی باپا ، تعلقہ کمیٹی کے کنونیر مجاہد مصطفیٰ، مہم کے کنونیر محمد یونس رکن الدین ، بھاسکر نائک، مولانا سید زبیر مارکیٹ، سید اشرف برماور، ایس کے صلاح الدین ،  وغیرہ موجود تھے

The short URL of the present article is: http://harpal.in/phRiX

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے