Breaking News
Home / اہم ترین / بھٹکل میں ریت سپلائی نہ ہونےسے بی جے پی نے کیا راستہ روکواحتجاج مسئلہ جلد حل نہ کرنےکی صورت میں مزید احتجاج کی دھمکی

بھٹکل میں ریت سپلائی نہ ہونےسے بی جے پی نے کیا راستہ روکواحتجاج مسئلہ جلد حل نہ کرنےکی صورت میں مزید احتجاج کی دھمکی

بھٹکل (ہرپل نیوز)15 ڈسمبر:بھٹکل میں بی جے پی نے ریت کی قلت کو لیکر در پیش مسائل کو حل کرنے کے لئے راستہ روکو احتجاج کیا۔ اور رکن اسمبلی کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئےنیشنل ہائی وے کو تھوڑی دیر کے لئے بلاک کیا ۔ احتجاجیوں نے بھٹکل سرکیویٹ ہاوس میں جمع ہوکر ایک ریالی نکالی پھر وہاں سے نکل کر پی ایل ڈی بینک کے سامنے راستہ جام کردیا ۔لیکر تحصیلدار دفتر تک ریالی نکالی ۔اس بیچ پولیس نے احتجاجیوں کو راستہ روکنے کے غیر قانونی کام کا حوالہ دے کر گرفتار کرنے کی کوشش کی مگر احتجاجی بے قابو ہوتے نظر آئے ۔ پولیس نے سختی کے ساتھ کچھ لوگوں کو گاڑی پر بٹھایا مگر وہ تھوڑی دیر بعد پھر راستوں پر جمع ہوگئے ۔ احتجاجی بھٹکل میں ریت سپلائی نہ ہونے کے لئے مقامی ایم ایل اےکو ذمہ قرار دے کر مسئلہ جلد حل کرنے کی مانگ کر رہے تھے ۔بی جے پی بھٹکل کے صدر راجیش نائک نے کہا کہ ۲۵ ڈسمبر تک مسئلہ حل نہیں کیا گیا تو بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائے گا۔ احتجاجیوں کے ہجوم نے اس دوران بھٹکل تحصیلدار دفتر کے باہر جمع ہو کر نعرہ بازی کی اور مسئلہ حل نہ ہونے کی صورت میں بڑے احتجاج کی دھمکی دی ۔ بی جے پی لیڈر ایشور نائک نے الزام لگا یا کہ بھٹکل میں ریت سپلائی نہ ہونے کے لئے منکال ویدیا مقامی ایم ایل اے راست طور پر ذمہ دار ہیں ۔مانا جا رہا ہے کہ بھٹکل میں ریت کی سپلائی نہ ہونے سے مقامی لوگ کنسٹکریکشن کے کاموں میں دشواری کی شکایت کر رہے ہیں اور کئی تعمیراتی مزدور کام نہ ہونے سے بے روزگار ی کا سامنا کر رہے ہیں ، اب دیکھنا یہ ہے کہ انتظامیہ لوگوں کو در پیش ان مسائل کے حل کے لئے جلد سے جلد کیا اقدامات کر ے گا۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/Pzg61

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے