Breaking News
Home / اہم ترین / بھٹکل میں مختلف اسکولز اور کالج کے طلبہ کے مابین انٹر اسکول فٹ بال مقابلے

بھٹکل میں مختلف اسکولز اور کالج کے طلبہ کے مابین انٹر اسکول فٹ بال مقابلے

 بھٹکل ( ہرپل نیوز) 26 ڈسمبر:بھٹکل انٹر فٹ بال اسوسی ایشن کے زیر اہتمام انڈر فورٹین اور  انڈرسیکسٹین کے علاوہ   مختلف کالج کے طلباء   کے مابین فٹ بال ٹورنامنٹ منعقد ہوا۔جس کا فائنل  مقابلہ تعلقہ اسٹیڈیم وائی ایم ایس اے گراؤنڈ میں منعقد ہوا ۔انڈر فورٹین اور سیکسٹین کے زمرے میں  اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول،نوائط کالونی نے بازی ماری۔ اورکالج سطح  پر انجمن انجنئیرنگ کالج  کی ٹیم  نے خطاب اپنے نام کیا ۔ اس کے علاوہ بیسٹ پلئیر اور بیسٹ گول کیپرکے طور پر کئی کھلاڑیوں کو انعامات سے بھی نوازا گیا ۔اس موقع پر قائد قوم سمیت عمائدین  شہر بڑی تعداد میں  موجود تھے ۔ خیال رہے کہ بیفا کی طرف سے پچھلے سات سالوں سے مسلسل اس ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جاتارہا ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/CaNOl

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے