Breaking News
Home / اہم ترین / بھٹکل میں مدرسہ خیرالعلوم کی عمارت کا سنگ بنیاد ۔ اخلاص سے کام کرنے کی ضرورت پردیا گیا زور
سنگ بنیاد کی تقریب کا منظر۔۔ تصویر میں حضرت مولانا صادق اکرمی ندوی کو خطاب کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔

بھٹکل میں مدرسہ خیرالعلوم کی عمارت کا سنگ بنیاد ۔ اخلاص سے کام کرنے کی ضرورت پردیا گیا زور

بھٹکل (ہرپل نیوز،موصولہ رپورٹ ) 4 صفر المظفر 1440 مطابق 14 اکتوبر 2018 بروز اتوار بعد نماز عصر ساڑھے پانچ بجے ، مدرسہ کے سرپرست اعلی حضرت مولانا محمد صادق اکرمی ندوی دامت برکاتہم   نے مدرسہ خیر العلوم کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا ۔ سنگ بیناد کے لئے سجائی گئی  مختصر مگر خوبصورت اور روحانی محفل  میں شہر کےبعض علمائے کرام  اور ارباب حل و عقد موجود تھے ۔ تقریب کا آغاز اسی مدسہ کے طالب علم احمد مفضال ڈی ایف(متعلم خصوصی دوم) کی تلاوت سے ہوا۔اس کے بعد مہتمم مدرسہ مولوی حسن غانم اکرمی نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ سنگ بنیاد  کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  سرپرست مدرسہ حضرت مولانا محمد صادق صاحب مدظلہ نے حاضرین سے  ہر کام میں اخلاص اور  للہیت  کی ضرورت پرت زور دیا ۔  مولانا نے کہا  کہ  اگر کسی کے اللہ تعالی کام کو قبولت بخشے  تو وہی شخص کامران اور کامیاب ہے ۔ اس موقع پر حضرت مولانا عبدالعظیم صاحب  قاضیا ندوی (نائب قاضی جماعت المسلمین بھٹکل)حضرت مولانا محمد شفیع صاحب قاسمی ملپا دامت برکاتہم،(بانی وناظم ادارہ رضیةالابرار) صدر مجلس اصلاح وتنطیم محترم جناب مزمل قاضیا صاحب، اور سکریٹری مجلس اصلاح وتنظیم مولانا سید  محمد یاسر  برماور ندوی صاحب اورناظم جامعة الطیبات  مولانا ناصر صاحب اکرمی، سمیت صدر مسلم یوتھ فیڈریشن  وغیرہ موجود تھے ۔ پروگرام میں مدرسہ کے تعارف اور قیام کے  مقاصد پر مشتمل ہینڈ بل بھی تقسیم کیا گیا۔ موصولہ اطلاع کے مطابق مہتمم مدرسہ مولانا حسن غانم اکرمی ندوی نے اس جلسہ کی نظامت کی اور مولانا محمدشفیع قاسمی کی مختصر دعا پریہ مجلس اختتام پذیر ہوئی۔ مدرسہ خیرالعلوم بھٹکل کی جانب سے موصولہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ منتظمین مدرسہ نے تواضع کا بھی معقول بندو بست کیاتھا۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/c0gnA

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے