Breaking News
Home / اہم ترین / بھٹکل میں منکرات کی روک تھام کے لئے شعبہ نھی عن المنکرکے ساتھ تنظیم کی مشترکہ میٹنگ۔ ڈپارٹمنٹ کا بھی رہے گاتعاون حاصل

بھٹکل میں منکرات کی روک تھام کے لئے شعبہ نھی عن المنکرکے ساتھ تنظیم کی مشترکہ میٹنگ۔ ڈپارٹمنٹ کا بھی رہے گاتعاون حاصل

بھٹکل(ہرپل نیوز)27فروری:بھٹکل میں  برائیوں پر قابو پانےاوراس کو روکنے کے لئے قائم کمیٹی شعبہ نہی عن المنکر اورمجلس اصلاح و  تنظیم نے مشترکہ طور پر پولیس ڈپارٹمنٹ سے  تنظیم میں ملاقات کی۔تنظیم نے ڈپارٹمنٹ کو برائیوں کی روک تھام کے لئے قائم اس کمیٹی کے  متعلق جانکاری دی ۔  واضح رہے کہ شعبہ نہی عن المنکر نے برائیوں کی روک تھام کے لئے پندرہ رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے ۔ جو یہاں کے سماجی اور معاشرتی حالات پر نظر رکھے گی۔ میٹنگ میں بڑھتے ہوئے منکرات  پر روک تھام کے لئے دیررات  تک  کھلے رہنے والے کاروبار  کو   گیارہ بجے تک بند کرنے کی بھی تجویز پیش کی گئی ۔ اور نکڑ وں پر دیر رات تک بیٹھ کے گپ شپ لگانے  کے خلاف بھی مناسب کار روائی کرنے کا بھی عندیہ دیا گیا ۔   پولیس اور فوریسٹ ڈپارٹمنٹ نے تنظیم اور شعبہ نہی عن المنکر کے اس اقدام کی سراہنا کی  ۔اس ملاقات میں بھٹکل پولیس کے اعلی افسران اور تنظیم کےذمہ داران سمیت  قاضی صاحبان وغیرہ موجود تھے.  اس میٹنگ میں  حالیہ دنوں میں  پیش آئے  بعض منکرات  پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے مشترکہ طور پر اس کی روک تھام کی بات کی گئی۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/8SUCN

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے