Breaking News
Home / اہم ترین / بھٹکل میں موسلا دھار بارش کے ساتھ بادل گرجنے اور بجلیاں کوندنے کے واقعات: بجلی گرنے سے ایک کی موت تین زخمی

بھٹکل میں موسلا دھار بارش کے ساتھ بادل گرجنے اور بجلیاں کوندنے کے واقعات: بجلی گرنے سے ایک کی موت تین زخمی

 بھٹکل (ہرپل نیوز)16 مئی :بھٹکل میں بجلی گرنے سے  ایک  خاتون جاں بحق ہوگئی، جبکہ اسی مکان کے دو افراد زخمی ہو ئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق حادثہ کل صبح  بجلیاں کوندنے اور بادل کے گرجنے  کے بعد جامعہ آباد روڈ پر واقع  فردوس نگر کے ایک مکان میں بجلی  گری ۔ بجلی کی لپیٹ میں  پورا مکان آیا  اور ایک خاتون کی موقع پر ہی  موت واقع ہوئی۔جبکہ دیگر دو لوگ زخمی ہوئے ہیں۔بجلی کی شدت کا اندازہ اسی بات سے لگا یاجاسکتا ہے کہ  گھر کے  کھپریل اُڑنے کے ساتھ الیکٹرک میٹر جل کر تباہ ہوگیا۔خیال رہے کہ مہلوکہ کی آٹھ ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی جو کہ اب دیڑھ ماہ کی حاملہ بھی تھی ۔بتایا گیا ہے کہ  دو روز قبل ہی وہ  خاتون یہاں بھٹکل آئی تھی۔ وہیں تعلقہ کے ہڈلور Hadloorمیں بھی ایک لڑکا بہت بری طرح زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ لڑکے کو سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد پہنچانے کے بعد فوری طور پر کنداپور شفٹ کیا گیا ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/eI7aA

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے