Breaking News
Home / اہم ترین / بھٹکل میں چوروں کا ٹولہ پھر سرگرم ۔ جالی روڈ کے ایک مکان میں چوری کی زبردست واردات

بھٹکل میں چوروں کا ٹولہ پھر سرگرم ۔ جالی روڈ کے ایک مکان میں چوری کی زبردست واردات

chori
تصویر میں ایس ایم فاروق کے مکان میں چوری کی واردات کے بعد کھلی پڑی الماری اور بکھرا سامان دیکھا جا سکتا ہے

کم وبیش پچیس لاکھ کے زیورات اور پانچ لاکھ نقدی  پر چوروں نے کیا ہاتھ صاف
بھٹکل 16جون (ہرپل نیوز) بھٹکل آزادنگرجالی روڈ پر واقع ایک مکان میں چوری کی حیرت انگیز واردات سامنے آئی ہےجہاں چوروں ںے مکینوں سے کچھ دیر کے لئے  خالی ہونے والے ایک مکان سے کم وبیش 25 لاکھ کےزیورات اور پانچ لاکھ نقدی پر ہاتھ صاف کرلیاہے،اطلاعات کے مطابق ایس ایم سید محمد فاروق امباری اور ان کی اہلیہ رات قریب نو بجے تراویح کے لئے نکلے،اور جب تراویح سے فارغ ہوکر واپس لوٹے تودیکھا کہ گھر کا صدر دروازہ کُھلا ہوا ہے اور بیڈ روم میں موجود الماری کا تمام سامان بکھراہوا پڑا ہے۔گھر والوں کے مطابق اندازا قریب30 لاکھ سے بھی زائد مالیت کی چوری ہوئی ہے۔دلچسپ مگر افسوسناک بات یہ بھی ہے چور یا لٹیرے اتنے ڈھیٹ ہیں کہ  جالی روڈ پر دیہی پولس اسٹیشن مکان سے تھوڑے ہی فاصلے پر واقع ہے عوام کا کہنا تھاکہ چوروں کا محافظ دستوں سے بے پرواہ ہوکر چوری کرنا بین السطور بہت کچھ سوچنے پر مجبور کرتا ہے
چوری کی اطلاع ملتے ہی بھٹکل سرکل پولس انسپکٹر پرشانت نائک بھی اپنے پورے عملہ کے ساتھ موقع واردات پر پہنچ گئے اور چھان بین شروع کی۔ توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ آگےفنگر پرنٹس کے ماہرین کے ذریعےچھان بین کی جائےگی۔اس واقعہ کے بعد شہر کے کئی ذمہ داران متعلقہ مکان پر پہنچ گئے اوراس معاملہ پر سخت تشویش ظاہر کی۔ اس معاملہ میں ایک دوسرا رخ جب یہ سامنے آیا کہ  ایس ایم فاروق کے مکان کی چابی  پڑوسی مکان میں تھی توپولیس نے پڑوسیوں سے بھی ضروری پوچھ تاچھ کی۔

بھٹکل میں گذشتہ کئی مہینوں سےجاری چوری تھم گئی تھی۔ جانکاروں کے مطابق چور اکثر رمضان کی شبوں میں لوگوں کے تراویح کے لئےنکلنے کا انتظار کرتے ہیں اور آنا فانا اتنی بڑی واردات پیش آجاتی ہے۔ چوری کی پرانی وارداتوں میں اب تک کئی گرفتاریاں ہو چکی ہیں اوراب تازہ واقعہ کے تارکن سے جڑے ہیں اور قانون اپنا کام کب اور کیسے کرتا ہے یہ دیکھنا بھی اہم ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/tTYV3

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے