Breaking News
Home / اہم ترین / بھٹکل میں کل ہند پیام انسانیت کااہم اجلاس،علمائے کرام کی شرکت

بھٹکل میں کل ہند پیام انسانیت کااہم اجلاس،علمائے کرام کی شرکت

بھٹکل (ہرپل نیوز)2مارچ:ملک میں آئے دن فرقہ وارانہ کشیدگی کو بڑھاوا دینے کے واقعات میں اضافہ کے بعد یہاں کے لوگوں میں انسانیت کی قدریں عام کرنے اور اس کی طرف لوگوں کو دعوت دینےکی ضرورت روز بروز بڑھ رہی ہے ۔ جس کے لئے بھٹکل میں مولانا ابوالحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی میں پیام اانسانیت کا ایک شاندار اجلاس منعقد کیا گیا ۔ اجلاس میں کل ہند پیام انسانیت کے اہم ذمہ دار مولانا بلال عبد الحئی حسنی نددی وغیرہ شریک تھے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے ملک میں مسلمانوں کی بقا کے لئے یہاں بسنے والی ایک بڑی آبادی کے ساتھ خیر خواہی کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ مقررین نے کہا کہ اب انسانیت کی قدریں عام کرنے اور اخلاق کی دعوت عام کرنے کی ضرورت پہلے سےدو چند ہوتی جارہی ہے ۔اور لوگوں کو انسانیت کا بھولا ہوا سبق یاد دلانا بہت ضروری ہواہے۔ میڈیا کے ساتھ بات چیت میں اجلاس کے کنوینر مولانا سمعان خلیفہ ندوی نے کہا کہ انسانی قدریں عام کرنے کی ضرورت اب پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے ۔اجلاس میں کل ہند پیام انسانیت کے اہم ذمہ دار مولانا بلال عبد الحئی حسنی نددی نے کہا کہ یہاں برادران وطن کے ساتھ مشترکہ اور کامن مسائل پر اتحاد کرنے کی ضرورت ہے ۔ مولانا نے کہا کہ اس ملک میں مسلمانوں کی بقا ء اسی وقت ممکن ہے جب مسلمان یہاں بسنے والی ایک بڑی آبادی کے ساتھ خیر خواہی کا معاملہ کر ے ۔

مولانا ابوالحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی میں ہونے والا یہ پروگرام مولوی طارق اکرمی ندوی کی تلاوت سے شروع ہوا تھا ۔ جس کے بعد مولانا الیاس ندوی نے اجلاس کے انعقاد کی غرض و غایت بیان کی ۔ اس پروگرام کے لئے بھٹکل اور اطراف بھٹکل کے مختلف علاقوں سے منتخب نمائندگان کو مدعو کیا گیا تھا ۔ اجلاس میں شہر کے علماء اور عمائدین کی بڑی ےتعداد موجود تھی ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/eRZma

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے