Breaking News
Home / اہم ترین / بھٹکل میں گانجہ کی فروخت پرپولیس نے ماراچھاپہ .کم وبیش آٹھ کلوگانجہ ضبط،تین گرفتار،تنظیم کے وفد نے بھی کی خاطیوں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ

بھٹکل میں گانجہ کی فروخت پرپولیس نے ماراچھاپہ .کم وبیش آٹھ کلوگانجہ ضبط،تین گرفتار،تنظیم کے وفد نے بھی کی خاطیوں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ

بھٹکل (ہرپل نیوز)19دسمبر:بھٹکل شہر کے مضافات گلمی میں گانجہ اور نشیلی اشیاء کو گھروں میں جمع کرکے فروخت کرنے کی خبریں گردش میں تھیں، اسی الزام  کے پیش نظر مقامی عوام کے تعاون سے سی پی آئی سریش نایک کی قیادت میں دیہی پولس عملہ نے گلمی علاقہ کے  3گھروں پر چھاپہ مارتے ہوئے گانجہ اور نشیلی اشیاء کو ضبط کر کے 3افراد کو حراست میں لیا ہے۔گرفتار شدگان کی شناخت گلمی علاقہ کے فاطمہ ، حسین ، اورنفیسہ کے طورپر کی گئی ہے۔ تینوں گھروں سےتقریبا آٹھ کلوگرام گانجہ ضبط کرلیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ملزمان دیگر شہروں سے گانجہ وغیرہ لاکر ان کی چھوٹے چھوٹے پیکیٹس بنا کر مختلف مقامات پر بیچنے کے لئے سپلائی کیا کرتے تھے۔ ۔ اسی طرح شہر اور نواحی علاقے کے نوجوان گانجہ کی تلاش میں اس علاقہ میں گھومتے رہنے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ حالیہ دنوں میں تعلقہ کے دیہی علاقوں میں نوجوانوں کی بڑی تعداد گانجہ کی لت میں مبتلا ہونے سے تشویش کا اظہار کیا جارہاتھا۔ اس واقعہ کے بعد گرفتار شدگان کو کاروار کی عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔، بھٹکل دیہی پولس کیس درج کرنے کے بعد مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔مجلس اصلاح وتنظیم کے جنرل سکریٹری محی الدین الطاف کھروری کی قیادت میں تنظیم کا ایک وفد بھٹکل ڈی وائی ایس پی شیو کمار سےملاقات کرتے ہوئے گانجہ اور نشیلی اشیاء کی فروخت میں بے تحاشہ اضافہ پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔اور خاطیوں کے خلاف سخت قانونی کار راوئی کا مطالبہ کیا ہے ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/4NGCM

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے