Breaking News
Home / اہم ترین / بھٹکل میں 26فروری کو ویلفیر پارٹی کی جانب سے ہوگی شاندارریلی اور پروگرام۔بابا صاحب امبیڈکر کےپوتے اور دیگر ذمہ دارن کی شرکت

بھٹکل میں 26فروری کو ویلفیر پارٹی کی جانب سے ہوگی شاندارریلی اور پروگرام۔بابا صاحب امبیڈکر کےپوتے اور دیگر ذمہ دارن کی شرکت

ویلفیر پارٹی آف انڈیا کی جانب سے  چھبیس فرروری کو  بھٹکل میں  یوتھ سماویش منعقد کیا جا رہا ہے جس میں بابا صاحب امبیڈکر کے پوتے  پرکاش یشونت امیبڈکر شرکت کریں گے ۔  اس پروگرام میں  ویلفیر پارٹی کے ریاستی ذمہ داران موجود رہیں گے ۔ پروگرام کے ذریعہ نوجوانوں میں بیداری لائی جائے گی  ۔ بھٹکل میں منعقد ایک پریس میٹ  میں یہ جانکاری دی گئی ۔   چھبیس فروری  کو کی شام کو ایک وھیکل ریلی کے بعد  بھٹکل پبلک چبوترہ پر عام جلاس منعقد کیا جائے گا ۔  پریس میٹ کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے  ہوئے مقامی سر گرم کارکن یونس رکن الدین نے اپیل کی اس ریلی اور بعد میں ہونے والے پروگرام میں عوام بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔  اس پروگرام ک سب سے بڑی خصوصیت یہ ہو گی کہ اس میں  بابا صاحب امبیڈ کر کے پوتے موجود رہیں اور اور اس کے علاوہ ویلفیر پرٹی کے ریاستی و قومی سطح کے ذمہ داران موجود رہیں گے ۔ آج شام بھٹکل کے شری نواس ہوٹل میںمنعقد ایک پریس میٹ میں ی جانکاری دی گئی ۔ اس موقع پر قمر الدین مشائخ ، یونس رکن الدین ، شوکت خطیب ، سید ابول الاعلی برماور اور دیگر موجود تھے ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/c27gS

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے