Breaking News
Home / اہم ترین / اندوہناک سڑک حادثے میں بھٹکل کی معروف شخصیت ابراہیم کاکڑے جاں بحق

اندوہناک سڑک حادثے میں بھٹکل کی معروف شخصیت ابراہیم کاکڑے جاں بحق

بھٹکل(ہرپل نیوز)19 ڈسمبر:بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے پرآج  شام قریب 5:15 بجے پیش آئے ایک سڑک حادثے میں بھٹکل کی معروف شخصیت ابراہیم حسین شریف عرف کاکڑے ابراہیم کا انتقال ہوگیا ۔ وہ پچھتر برس کے تھے ۔بتایا گیا ہے کہ موصوف خلیفہ اسٹریٹ سے اپنے قریبی رشتہ دار جناب فاروق صدیقہ کے ساتھ جامعہ اسلامیہ جارہے تھے کہ رنگین کٹہ پریہ حادثہ پیش آیا ۔ذرائع کے مطابق  ایک بائک سوار ان کی اسکوٹر کو چھو کر آگے بڑھ گیا تو  اسکوٹر کا توازن بگڑ گیا اور وہ گرپڑے۔ اسکوٹر کی پچھلی سیٹ پر سوار ابراہیم  کاکڑےروڈ  پر گرگئے۔ اسی دوران پیچھے سے آرہی ایک تیز رفتار لاری جناب ابراہیم کاکڑے پر چڑھ گئی،جس کے نتیجے میں موصوف موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ حادثے میں فاروق کو بھی چوٹیں آئی ہیں اور اُنہیں بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد کے بعد کنداپور منتقل کیا گیا ہے۔ مرحوم مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل سمیت کئی ملی اداروں میں سرگرم تھے ۔ ان کے انتقال کی خبر ملتے ہی مجلس اصلاح و تنظیم کے  ذمہ داران سمیت دیگر جماعتوں کے ذمہ داران اور بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے نوجوان بھی اسپتال پہنچ کر گھروالوں سے تعزیت کی اور ان کے حق میں مغفرت کی دعا کی۔حادثہ کے فوری بعد جائے واردات پر لوگوں کا ہجوم جمع ہوگیا، کافی دیر تک نیشنل ہائی وے بلاک ہوگیا، ابراہیم صاحب کی میت فوری طور پر سرکاری اسپتال منتقل کی گئی، جہاں اُن کی میت کا آخری دیدار کرنے ہزاروں کی تعداد میں لوگ جمع ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی سرکل پولس انسپکٹر سریش نائک اور ان کا عملہ بھی موقع واردات پر پہنچ گیا اور ضروری کاغذی کاروائیاں مکمل کی۔حادثے کے بعد لاری ڈرائیور کو پولس نے گرفتار کرلیا ہے اور چھان بین جاری ہے۔ مرحوم نوائطی زبان کےقادر الکام شاعر تھے نفیس تخلصتھا۔بےحد شریف، ملنسار، پنچ وقتہ نمازی انسان تھے۔مرحوم شادی بیاہ کے موقع پر مرکزی اداروں  کے لئے شادی عطیہ بھی وصول کرنے کے ذمہ دار تھے۔ سرکاری اسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد میت لواحقینکے حوالے کی گئی ہے ۔ خبر لکھے جانے تک ملنے والی اطلاع کے مطابق رات گیارہ بجےخلیفہ جامعہ مسجد میں نماز جنازہ پڑھی جائے گی۔ ہرپل آن لائن مرحوم کے اہل خانہ ے غم میں برابر کا شریک ہے ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/FeY3v

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے