Breaking News
Home / اہم ترین / بھٹکل ودھان سبھا حلقہ کے ترقیاتی کاموں کے لئے خطیررقم کو ریاستی حکومت کی منظوری۔ ایم ایل اے نے دی جانکاری

بھٹکل ودھان سبھا حلقہ کے ترقیاتی کاموں کے لئے خطیررقم کو ریاستی حکومت کی منظوری۔ ایم ایل اے نے دی جانکاری

بھٹکل (ہرپل نیوز)13ڈسمبر:مختلف منصوبہ جات کے تحت بھٹکل ودھان سبھا حلقہ کے لئے۔اٹھارہ سو اسی ۔گھر وں کی منظور ی دیتے ہوئے کل اٹھائیس  کروڑ تِرسٹھ لاکھ روپئے ریاستی حکومت نے منظور کئے ہیں۔ اس موقع پر رکن اسمبلی   منکال وئیدیا نے چھونپڑپٹی، دھواں ، اندھیرے سے آزاد ایک بہترین سماج کی تعمیر کا بیڑہ اٹھانے کا عزم  ظاہرکیا۔پیر کو تعلقہ پنچایت ہال میں رہائشی منصوبہ جات کے متعلق منعقدہ بیداری میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے رکن اسمبلی نے  دعویٰ کیا کہ وہ اپنی میعاد ختم ہونے سے پہلے کم سے کم چار دیہاتوں کو جھونپڑیوں سے آزاد دیہاتوں میں منتقل کریں گے۔ اس میٹنگ میں  تحصیلدار وی این باڈکر، تعلقہ پنچایت افسر سی ٹی نائک، اور دیگر افراد   موجود تھے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/202ZL

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے