Breaking News
Home / تازہ ترین / بھٹکل پریمئرلیگ کا شانداراختتام کولا بلاک نے ماری بازی

بھٹکل پریمئرلیگ کا شانداراختتام کولا بلاک نے ماری بازی

عبادہ برماورکی سونامی میں بہہ گئی پٹیل چیلنجرس

بھٹکل (ہرپل نیوز۔ 21؍مئی)بھٹکل مBCLسلم یوتھ فیڈریشن کے زیراہتمام کھلیے گئے بھٹکل پریمئر لیگ کے فائنل مقابلے میں کولا بلاک نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پٹیل چیلنجرس کوشکست دی اور ٹرافی پر قبضہ جمایا۔ پٹیل چیلنجرس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 180/رن کا نشانہ دیاتھا جس کا تعاقب کرتے ہوئے کولا بلاک نے یکے بعد دیگرےکئی وکٹ گنوائے لیکن کولا بلاک کے لئے دیوار سمجھے جانے والے بھٹکل کے مشہور بلے باز عبادہ برماور کی دھواں داراننگزنے کولا بلاک کوکرشماتی جیت دلائی ۔ فائنل می بہترین کارکردگی کی وجہ سے عبادہ برماورکو مین آف دی میچ سے نوازا گیا۔ ٹوس جیتنے کے بعد پٹیل چیلنجرس کے کپتان نے پہلے بلے بازی کا فہصلہ کرتے ہوئے پانچ وکٹ کے نقصان پر179رنز بنائے۔ جس میں ان کی ٹیم کے کھلاڑیوں میں سےشایان،سرفراز،اور عبد الباری نے کا شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، ان سب کے باوجود شایان کی تیز رفتار اسکور بنانے کی کوشش پٹیل چیلنجرس کو جیت نہیں دلا سکی ۔ ادھر دوسری جانب عبادہ برماور نے پٹیل چیلنجرس کے گیند بازوں کی اچھی خاصی دھلائی کی جس کی وجہ سے میچ ان کےکھاتے سے نکل کر کولا بلاک کی جھولی میں جاگرا۔شائقین نے اس میچ کاجم کر لطف لیا۔ اس موقع پر شہر کی معزز شخصیات فائنل میچ کے لئے تماشائیوں کا حصہ بنی رہی جس سے کھلاڑیوں کی بھر پورحوصلہ افزائی ہوئی۔ فائنل تقریبات میں کئی کھلاڑیوں اور ٹورنامنٹ میں تعاون کرنے والوں کو انعامات سے نوازا گیا۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/NIJc7

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے