Breaking News
Home / اہم ترین / بھٹکل پی ایل ڈی بینک کا مسئلہ حل،دیوی داس نائک صدرمنتخب

بھٹکل پی ایل ڈی بینک کا مسئلہ حل،دیوی داس نائک صدرمنتخب

بھٹکل: (ہرپل نیوز)  4/ڈسمبر:کئی دنوں تک بھٹکل کےاخبارات کی شہ سرخی بننے والا پی ایل ڈی بینک کا معاملہ اب حل ہوتا نظر آرہا ہے ۔بھٹکل پی ایل ڈی بینک دفترمیں محکمہ کے معاون ڈائرکٹر پی این نائک کی نگرانی میں  انجام دی گئی انتخابی کارروائی میں دیوی داس نائک صدارتی عہدے کے لئے منتخب ہوئے ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ  بینک کے کل 12ڈائرکٹروں میں سے 9ڈائرکٹر انتخابی کارروائی میں شریک تھے، منتخب ہونے کے بعد  دیوی داس نائک نے یقین دلایا کہ آئندہ  بینک کے کاموں میں سیاست نہیں ہوگی، اور آنے والے دنوں میں بینک کو ترقی  دلانے کی پوری کوشش کی جائے گی  ۔  دیوی داس نائک نے منتخب ہونے کے بعد ایک پریس ریلیز جاری کر کے  سنیل نائک کے خلاف سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے  ان پر بینک کے مفاد کو نظر انداز کرنے کا الزام  لگایا ہے ۔ ان کے مطابق ایسی ہی حرکتوں کے وجہ سے سنیل نائک کے خلاف   عدم اعتماد تحریک پیش کی گئی تھی ۔ واضح رہے کہ ضلع کی کوآپریٹیو سوسائٹیوں میں  بھٹکل  پی ایل ڈی بینک   کا  بھی ایک اہم مقام ہے

The short URL of the present article is: http://harpal.in/AY2yC

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے