Breaking News
Home / اہم ترین / بھٹکل کی انجمن ڈگری کا لج میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد. تعلقہ کی مختلف کالجز کے طلبہ نے پیش کیاایک سو اکتیس باٹلس خون کاعطیہ

بھٹکل کی انجمن ڈگری کا لج میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد. تعلقہ کی مختلف کالجز کے طلبہ نے پیش کیاایک سو اکتیس باٹلس خون کاعطیہ

بھٹکل (ہرپل نیوز) 23جنوری: خون کا عطیہ  دینا اور دوسرے لوگوں کی جان بچانا  ایک  اہم کام ہے ۔ اسی کے پیش نظر بھٹکل کی ا نجمن ڈگری کا لج میں  ایک خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں کالج کے طلبہ نے خون کا عطیہ پیش کیا ۔ ایک سو اکتیس باٹلس   خون کا یہ عطیہ ریڈ کراس سوسائٹی کنداپور  کو طلبہ نے فراہم کیا ۔   کیمپ کی افتتاحی تقریب میں  انجمن کے ذمہ داران اور طلبہ بڑی تعداد میں موجود تھے ۔  مہمان خصوصی جئے کار شیٹی نے  ہاسپٹل میں خون کی کمی اور حادثے میں زخمی ہونے والوں کو ہونے والی پریشانیوں کا ذکر کرتے ہوئے  خون عطیہ کیمپ کی ضرورت پر زور دیا ۔ اس کیمپ میں تعلقہ کی مختلف کالجز کے طلبہ نے خون کا عطیہ پیش کیا ۔ پروگرام  میں نجمن ڈگری کالج کے پرنسپال، انجمن کے سکریٹری و  ایڈیشنل سکریٹری،، کالج بورڈ سکریٹری ، اوردیگر ذمہ داران کے ساتھ طلبہ بڑی تعداد  یں موجود تھے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/b5Qbp

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے