Breaking News
Home / اہم ترین / بھٹکل کے آس پاس چوری کی دو بڑی واردتیں ۔چوروں کے نشانے پر تھیں جویلرس کی دکانیں۔فنگرس پرنٹس کے ماہرین کی مدد سے جانچ میں جٹی پولیس

بھٹکل کے آس پاس چوری کی دو بڑی واردتیں ۔چوروں کے نشانے پر تھیں جویلرس کی دکانیں۔فنگرس پرنٹس کے ماہرین کی مدد سے جانچ میں جٹی پولیس

بھٹکل(ہرپل نیوز)4اپریل؛بھٹکل  میں حالیہ دنوں پیش آئی  چوری  کی وارداتوں  کے بعد اب پڑوسی علاقے شیرور اور کمٹہ میں چوری کی بڑی وارداتیں پیش آئی ہیں جہاں  چوروں کی ٹولی نے چوری کی بڑی واردات انجام دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ شیرور میں جویلری کی ایک دکان میں عقب کے حصے سے سوراخ لگا کر چور دکان میں گھس آئے   اور  ناقابل حساب مالیت کی چوری انجام دی گئی ۔  بتایا گیا ہے کہ چوروں نے  سی سی ٹی وی کیمرے کا پورا سسٹم ڈسکنیکٹ کرنے کے بعد  پورا  ریکارڈ ہی غائب کر لیا ۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کسی جاننے والے نے ہی  یہ واردات انجام دی ہے ۔   پولیس نے جائے وارادات کا معائنہ کرکے  جانکاری حاصل کی ہے ۔  دوسری  چوری کی ایک بڑی واردات کمٹہ ۔کے ایس آر ٹی سی ڈپو کے قریب واقع  جویلری کی ایک دکان میں پیش آئی ہے جہاں چوروں نے دکان کی کھڑکی توڑ کر  پانچ لاکھ روپئے نقد اور۔ ایک لاکھ اسی۔ ہزار کے زیورات سمیت چالیس کلو چاندی  پر بھی چوروں نے ہاتھ صاف کیا ہے ۔  پولیس  فنگر پرنٹس کے ماہرین کی مدد  سے   واقعہ کی جانچ کر رہی ہے ، تاہم چوری کی ان دونوں واردتوں میں  پولیس کو فی الوقت کوئی کامیابی ہاتھ نہیں لگی ہے ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/Hz5Q6

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے