Breaking News
Home / اہم ترین / بھٹکل کے ایک مکان میں بھیانک آتشزدگی ۔ لاکھوں کی مالیت جل کر راکھ 

بھٹکل کے ایک مکان میں بھیانک آتشزدگی ۔ لاکھوں کی مالیت جل کر راکھ 

بھٹکل (ہرپل نیوز) 21نومبر۔ کھپریل کے مکان میں اچانک آگ لگنے سے مکان اپنے تمام سازو سامان کے ساتھ جل کر راکھ ہوگیا۔واقعہ بھٹکل کی مخدوم کالونی ، صفا اسٹریٹ میں آج منگل شام کوپیش آیا۔ گھر والوں کے مطابق حادثہ کے موقع پر وہ لوگ گھر سے باہر گئے ہوئے تھے ۔ گھر میں آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھ کر فورا فائر بریگیڈ طلب کی گئی مگر تب تک پاس پڑوس کے لوگ آگ پر قابو پانے کی کوشش میں جٹ گئے تھے ۔ مقامی نوجوانوں کی مستعدی کے چلتے گھر میں موجود سیلینڈر بحفاظت باہر نکالے گئے جس سے بڑے حادثہ ہو نے سے بچایا جا سکا ۔ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ واقعہ سے لاکھوں کی مالیت کا نقصان ہوا ہے۔ ماہرین نے شارٹ سرکیوٹ سے آگ لگنے کا شبہ ظاہر کیا ہے ۔ مزید باتیں پولیس تحقیق میں سامنے آ سکتی ہے ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/fLYMD

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے