Breaking News
Home / اہم ترین / بھٹکل کے سب سے بڑے تعلیمی ادارے انجمن حامی مسلمین کے سکریٹری جنرل انصار قاسمجی کا انتقال. ملی اور تعلیمی حلقوں میں غم کی لہر

بھٹکل کے سب سے بڑے تعلیمی ادارے انجمن حامی مسلمین کے سکریٹری جنرل انصار قاسمجی کا انتقال. ملی اور تعلیمی حلقوں میں غم کی لہر

بھٹکل (ہرپل نیوز)15 اگست: انجمن حامئ مسلمین بھٹکل کے جنرل سیکریٹری قاسمجی انصار اٹھہتر سال کی عمر میں اللہ کو پیارے ہو گئے. گزشتہ روز دورہ قلب پڑنے کے بعد انہیں پہلے بھٹکل کے ویلفیئر ہاسپٹل لایا گیا پھر وہاں سے منی پال لے جایا گیا جہاں انہیں سخت نگہداشت والی یونٹ میں رکھا گیا تھا.ہارٹ اٹیک اتنا خطرناک تھا کہ اس سے وہ بچ نہیں سکے اور قومی ادارے میں خدمات انجام دیتے ہوئے اپنے رب سے جاملے

انصار قاسمجی صاحب اس سے پہلے کے الیکشن میں  نائب صدر انجمن کی حیثیت سے منتخب ہوئے تھے. انجمن کے حوالہ سے آپ کی خدمات کو دیر تک یاد رکھا جائے گا آپ کی طبیعت میں نرمی و گرمی دونوں کا امتزاج تھ.لہجے میں کرختگی کے باعث بسا اوقات لوگوں کو ان کا لہجہ ناگوار گزرتا تھا.اس میں کوئی شک نہیں کہ انجمن کی انھوں نے دل و جان سے خدمت کی اور انکی جو بھی سختی ہوتی وہ انجمن کے مفاد کی خاطر تھی. آپ نے BSC  کی تعلیم کمٹہ میں حاصل کی اور Medical representative کی حیثیت سے آپ سروس کرتے رہے

آپ نے اپنے بچوں کو اعلی تعلیم دلوائی. معاشی استحکام کے لئے آپ نے کچھ عرصہ تک بھٹکل میں فرنیچر کا کاروبار بھی کیا.
جانکاروں کے مطابق محتشم عبد الغنی مرحوم آپ کو انجمن کے کام کاج کے لئے میدان عمل میں لے آئے.

آج یوم آزادی کے موقع پر وہ اس دنیاوی جھمیلوں سے آزاد ہوگئے اور اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ہیں. دعا ہے کہ اللہ ان کی بال بال مغفرت فرمائے اور ان کی خدمات کو قبول فرمائے. اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے. انکے انتقال پر بھٹکل کے تمام تعلیمی اداروں سمیت سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم اور دونوں جماعتوں کے ذمہ داران نے نہایت دکھ کا اظہار کرتے ہوئے گھر والوں سے تعزیت کی ہے. اس نازک موقع پر ہرپل آن لائن بھی ان کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے صبر کی تلقین کرتا ہے

The short URL of the present article is: http://harpal.in/xPKVl

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے