Breaking News
Home / اہم ترین / بھٹکل کے قریب ساگر روڈ پربھیانک حادثہ دو نوجوان ہلاک

بھٹکل کے قریب ساگر روڈ پربھیانک حادثہ دو نوجوان ہلاک

بھٹکل (ہرپل نیوز)29 اپریل : بھٹکل ساگر روڈ پر آج صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آئے ایک دلدوز سڑک حادثے میں دو نوجوان جاں بحق ہو گئے  مرنے والے کی شناخت 19سالہ سیفان کڈدری اور بیس سالہ نواز ملپا کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔ ۔ بتایا گیا ہے کہ یہ دونوں اپنے دو ستوں کے ساتھ ہوناور کے راستے ماون گونڈی گئے تھے، جبکہ دیر رات کو ہی ماون گونڈی سے ساگر روڈ کے راستے واپس بھٹکل آنے کے دوران کِترے نامی مقام پر ان کی کار غالباً نیند کے غلبے کی وجہ سے بے قابو ہوگئی اور تیز رفتاری کے ساتھ کنارے درخت سے ٹکرا گئی ۔ ٹکر اتنی شدیدتھی کہ کار ڈرائیو کرنے والے سیفان کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ نواز ملپا شدید زخمی ہونے کے بعد ابھی دو پہر کو اڈپی کے آ درش ہاسپٹل میں زندگی کی جنگ ہار گئے ۔ بتایا جا رہا ہے کہ حادثے کے بعد کار پر سوار دیگر دو نوجوان عبیر گوائی اور رزان موٹیا نے سیفان اور نواز کوزخمی حالت میں فوری اسپتال پہنچانے کے لئے سواریوں کو روکنے کی کوشش کی، مگر کسی نے سواری روک کرمدد نہیں کی، ایمبولنس کے موقع پر پہنچتے پہنچتے سیفان نے دم توڑ دیا البتہ اس کے دوست نواز ملپا کو فوری طور پر منی پال لے جایا گیا جہاں اس کی جان بچانے کی ساری تدبیریں اکارت گئیں۔پی یو سی کا امتحان دے کر یہ دنوں اپنے نتیجے کے انتظار میں مستقبل کے خواب بن رہے تھے کہ ایک کی معمولی غلطی کے بعد دونوں آں جہانی ہو گئے ۔ پوسٹ مارٹم کے دونوں کی میت گھروالوں کے حوالے کی گئی ، سیفان کی تد فین تو بعد نماز ظہر ہی کی گئی تھی ۔ محمد نواز کی میت پوسٹ مارٹم کے بعد رات تک تد فین کئے جانے کی توقع ہے ۔ علی الصبح ہونے والے اس بھیانک حادثے اور حادثہ میں دو کی موت کے بعد یہ واقعہ شہر میں موضوع گفتگو بنا ہوا ہے ۔ کہیں نوجوانوں کی حد سے زیادہ تیز رفتاری پر بحث کی جا رہی ہے تو کہیں دیر رات کی تفریح پر لوگ سوال اٹھا رہے ہیں ۔ ایسے میں ذمہ داران احتیاط برتنے کی تاکید کر رہے ہیں ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/lznYc

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے