Breaking News
Home / اہم ترین / بھٹکل گورنمنٹ ڈگری کالج میں بھگواشال نہ اوڑھنے پر ایک طالب علم کی ساتھیوں نے کی جم کرپٹائی،پولیس میں معاملہ درج

بھٹکل گورنمنٹ ڈگری کالج میں بھگواشال نہ اوڑھنے پر ایک طالب علم کی ساتھیوں نے کی جم کرپٹائی،پولیس میں معاملہ درج

بھٹکل (ہرپل نیوز)1مارچ:بھٹکل سرکاری ڈگری کالج میں بھگوا شال اوڑھنے کو لیکر طلبہ میں پیدا ہواانتشار تھمنے کانام نہیں لے رہا ہے۔آج کالج میں ایک طالب علم جب شال اوڑھے بغیر کالج میں داخل ہوا تو اس کے چار ساتھیوں نے شال نہ اوڑھنے کو لیکر ناراضگی جتاتے ہوئے اپنے ساتھی بی اے فور سمسٹر کے جین نائک کے ساتھ مار پیٹ کی ۔ واقعہ کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ساتھیوں کے عتاب کے شکار طالب علم کومیڈکل چیک اپ کرانے اپنے ساتھ لے گئی ۔ ابھی تک کی اطلاع کے مطابق پولیس نے مار پیٹ کرنے والوں کے خلاف معاملہ درج کیا ہے ۔  واضح رہے کہ  گزشتہ دنوں قبل خاتون لکچرر کے برقعہ پہننے پر اعتراض جتاتے ہوئے کالج کے کچھ  طلبا  نے بھگواشال اوڑھ کر کالج آنے کا معمول بنالیا ہے ۔اب دیکھنا یہ کہ آج کے واقعہ پر کالج انتظامیہ اور پولیس  کیا کار روائی انجام دے گی ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/lkNkX

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے