Breaking News
Home / اہم ترین / بھڑوچ میں مودی کی دھواں دار تقریرمگر کرسیاں خالی ۔مودی نے کانگریس میں داخلی جمہوریت کے فقدان کا بھی لگایا الزام

بھڑوچ میں مودی کی دھواں دار تقریرمگر کرسیاں خالی ۔مودی نے کانگریس میں داخلی جمہوریت کے فقدان کا بھی لگایا الزام

بھروچ (ہرپل نیوز،ایجنسی) 4 ڈسمبر ۔ اسمبلی انتخابات کا سامنا کرنے والی ریاست گجرات میں وزیراعظم نریندر مودی نے کانگریس کے خلاف اپنے تنقیدی حملوں میں شدت پیدا کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ یہ اپوزیشن جماعت مذہب اور ذات پات کے نام پر سماج میں پھوٹ ڈالنے کی کوشش کررہی ہے ۔ وزیراعظم مودی نے اپنی پیدائشی ریاست میں بی جے پی مہم میں حصہ لیتے ہوئے کانگریس کی سخت مذمت کی اور کہا کہ وہ ( کانگریس) بھائیوں کے درمیان دیوار کھڑا کرنا چاہتی ہے ۔ مودی نے کہا کہ ’’گجرات کے عوام جانتے ہیں کہ کانگریس کیا کرنا چاہتی ہے ۔ وہ وقفہ وقفہ سے اپنے رنگ بدلتی رہی ہے ۔ بھائیوں کے درمیان دیواریں کھڑا کررہی ہے ‘‘ ۔ ضلع بھروچ میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ ’’وہ پارٹی (کانگریس) ایک ذات کو دوسری ذات سے اور ایک مذہب کو دوسرے مذہب سے لڑارہی ہے ‘‘ ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ وہ (کانگریس) آپ کو ایک د وسرے سے لڑائی میں مصروف رکھیں گے ۔ آپ لڑتے ہوئے مرجائیں گے ۔ ملائی (بالائی) کھائے گی ‘‘ ۔ گجرات میں /9 ڈسمبر کو پہلے مرحلہ کی رائے دہی ہوگی ۔جس میں بھروچ بھی شامل ہے ۔ اس سبھا میں سب سے چونکادینے والی بات یہ تھی کہ جلسہ گاہ میں سیٹیں خالی نظر آئی ۔ مانا جا رہا ہے کہ مودی کے جلسوں میں عوام کی تعداد کم ہے ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/PNg5l

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے