Breaking News
Home / اہم ترین / بہار کے نالندہ میں انسانیت شرمسار۔ تھوک چٹوا کرایک غریب کو دی گئی دروازہ کھٹکھٹائے بغیرگھر میں داخل ہونے کی سزا،مکھیا اوردبنگوں نے بھری پنچایت میں چٹوایا تھوک

بہار کے نالندہ میں انسانیت شرمسار۔ تھوک چٹوا کرایک غریب کو دی گئی دروازہ کھٹکھٹائے بغیرگھر میں داخل ہونے کی سزا،مکھیا اوردبنگوں نے بھری پنچایت میں چٹوایا تھوک

نالندہ (ہرپل نیوز،ایجنسی)20 اکتوبر۔ بہار کے نالندہ ضلع میں شرمسار کرنے والا ایک معاملہ سامنے آیا ہے ۔ 54 سال کی مہیش ٹھاکر کو گاوں کے دبنگ شخص کے گھر میں دروازہ کھٹکھٹائے بغیر داخل ہونا مہنگا پڑگیا ۔ ضلع کے نور سرائے تھانہ حلقہ کے اجنورا گاوں میں اجے پور پنچایت کے مکھیا دیا نند مانھی اور گاوں کے دبنگوں نے طالبانی فرمان جاری کرکے قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی ۔ انہوں نے مہیش ٹھاکر سے نہ صرف زمین پر تھوک پھینک کر چٹوایا بلکہ خواتین کے ذریعہ اس کی چپل سے پٹائی بھی کروائی ۔موصولہ اطلاعات کے مطابق مہیش ٹھاکر گاوں کے سریندر یادو کے گھر میں اجازت کے بغیر اندر چلا گیا تھا۔ پھر گاوں میں پنچایت بلاکر مکھیا نے اسے تھوک چاٹنے کا حکم دیا ۔ اس پورے واقعہ کی ویڈیو کسی نے موبائیل سے شوٹ کرلی ۔

 

ادھر اس معاملہ میں اسی پی سدھیر کمار پوریکا نے فون پر بتایا کہ اگر متاثرہ شخص کے ذریعہ تھانہ میں تحریری شکایت درج کرائی جاتی ہے تو قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ تازہ اطلاعات کے مطابق متاثرہ شخص نے ملزموں کے خلاف تھانہ میں شکایت کردی ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/V2gcq

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے