Breaking News
Home / اہم ترین / بیت المقدس فلسطین کا دارالحکومت،اردوغان کا اعلان: کہا سفارت خانہ کھولیں گے

بیت المقدس فلسطین کا دارالحکومت،اردوغان کا اعلان: کہا سفارت خانہ کھولیں گے

استنبول(ایجنسی)18ڈسمبر۔ ترک صدر رجب طیب اردوغان نے مشرقی بیت المقدس کو فلسطین کا دارالحکومت قرار دیتے ہوئے جلد ہی سفارت خانہ کھولنے کا اعلان کیا ہے ۔ رجب طیب اردوغان نے او آئی سی اجلاس میں بیت المقدس کوفلسطینی دارالحکومت قراردیا تھا۔ ترک صدر اردوغان نے مشرقی یروشلم میں اپنا سفارتخانہ کھولنے کا اعلان اتوار کو کیا۔ واضح رہے کہ ترک صدر آئی سی اجلاس میں مشرقی یروشلم کو فلسطین کا دارالحکومت قرار دے چکے ہیں۔

استنبول میں خطاب کرتے ہوئے ترک صدر کا کہنا تھا کہ وہ دن بہت قریب ہے جب ہم اللہ کے حکم سے فلسطین کے دارالحکومت مشرقی یروشلم میں اپنا سفارتخانہ کھولیں گے۔ یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کےامریکی متنازع فیصلے کے خلاف ترک صدر نے اسلامی تعاون تنظیم کے غیرمعمولی اجلاس میں مشرقی یروشلم کو فلسطین کا دارالحکومت قرار دیا تھا۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/6hR5L

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے