Breaking News
Home / ریاستی خبریں / بیجاپورکرناٹک میں پینے کے پانی کی 232 یونٹس میں 90 فیصد بند ،عوام پریشان

بیجاپورکرناٹک میں پینے کے پانی کی 232 یونٹس میں 90 فیصد بند ،عوام پریشان

بیجاپور(ہرپل نیوز) ۲۱؍مئی :  دیہی علاقوں میں پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کی غرض سے ریاستی حکومت نے بیجاپور ضلع میں پینے کے پانی کے یونٹس قائم کئے تھے ۔  اسمارٹ ایکوا ٹیکنالوجی، ہائی ٹیک واٹر سالیوشن، کےآرآئی ڈی ایل اسکاٹ ماس، کوآپریٹیو یونین، محکمہ دیہی ترقیات ، پنچایت راج اوردیگر ایجنسیوں کے ذریعہ ضلع میں جملہ 530 پینے کے صاف پانی کے یونٹس قائم کرنے کیلئے حکومت کی طرف سے منظوری حاصل ہوئی ہے ۔ دیہاتوں میں پینے کے پانی کی سپلائی کرنے والے شعبہ کا دعوی ہے کہ 232 یونٹس نے کام کرنا شروع کردیا ہے ۔ ـلیکن حقیقت یہ ہے کہ ان 232 یونٹوں میں سے تقریباً 90 فیصد یونٹس کو تالا لگا دیا گیا ہے ۔ ـ چند یونٹس میں گزشتہ تین یا چار مہینوں سے پانی سپلائی نہیں کی جارہی ہے۔ ـ خشک سالی کے موسم میں پانی کی فراہمی نہ ہونے کے سبب عوام پریشان ہیں ۔ ـ جن یونٹس کی صورتحال خراب ہے ، ان کی اب تک مرمت نہیں کی گئی ہے ۔ ـ حکومت کی لاپروائی کی وجہ سے بیجاپور کے لوگ پینے کے پانی کے لئے در در بھٹکنے پر مجبور ہیں ـ

The short URL of the present article is: http://harpal.in/fWTWV

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے