Breaking News
Home / اہم ترین / بیجنگ وائلڈلائف میں ایک خاتون ہوئی شیر کا شکار

بیجنگ وائلڈلائف میں ایک خاتون ہوئی شیر کا شکار

بیجنگ(ایجنسی/ہرپل نیوز) 24 جولائی :چین کی میڈیا کے مطابق بیجنگ کے وائلڈ لائف پارک میں ٹائیگروں نےایک عورت کو ہلاک اور دوسری کو زخمی کر دیا جب وہ اپنی گاڑی سے اتریں۔پارک کے سی سی ٹی وی کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک عورت گاڑی سے اتر کر کھڑی ہوئی اور ٹائیگروں نے فوراً ہی ان پر حملہ کیا اور گھسیٹ کر ساتھ لے گئے۔
دوسری عورت پہلی عورت کو بچانے کے لیے گاڑی سے نکلیں اور ایک ٹائیگر نے ان پر بھی حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئیں۔چند میڈیا رپورٹس کے مطابق گاڑی میں دونوں خواتین کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی جس کے باعث ایک عورت گاڑی سے باہر نکل آئی۔ان خواتین کے ساتھ ایک مرد بھی تھا جس نے ان کو بچانے کی کوشش کی۔

یاد رہے کہ بیجنگ وائلڈ لائف پارک میں لوگوں اپنی گاڑی لے جانے کی اجازت ہے لیکن ان کو تنبیہہ کی جاتی ہے کہ وہ گاڑی سے نہ اتریں۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پارک رینجرز چند ہی سیکنڈوں میں اس جگہ پہنچ گئے لیکن وہ عورت کو بچانے میں ناکام رہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/UznKk

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے