Breaking News
Home / اہم ترین / بیف ایکسپورٹ کرناتو دور،اگر کوئی گائے کے ساتھ بے رحمی سے بھی پیش آیا تو وہ جیل میں ہوگا : وزیر اعلی یوگی

بیف ایکسپورٹ کرناتو دور،اگر کوئی گائے کے ساتھ بے رحمی سے بھی پیش آیا تو وہ جیل میں ہوگا : وزیر اعلی یوگی

لکھنو (ہرپل نیوز ،ایجنسی)5نومبر۔ اترپردیش کی راجدھانی لکھنو میں وشو ہندو پریشد کے گئو رکشا سےمتعلق منعقدہ ایک پروگرام میں اتوار میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی شرکت کی۔ نرالا نگر کے مادھو آڈیٹوریم میں منعقدہ پروگرام میں وزیر اعلی نے دعوی کیا کہ ریاست میں گائے کے گوشت کے ایکسپورٹ سے متعلق باتیں جھوٹ ہیں ۔ وزیر اعلی نے کہا کہ ریاست سے بیف بالکل بھی ایکسپورٹ نہیں ہوتا ہے ۔ وزیر اعلی نے کہا کہ بیف کا ایکسپورٹ تو دور جو شخص گائے سے بے رحمی سے پیش آئے گا وہ بھی جیل میں ہوگا۔

وزیر اعلی نے کہا کہ لوگ گائے کا دودھ پی کر گائے کو سڑکوں پر چھوڑ دیتے ہیں ، گائیں سڑکوں پر پلاسٹک اور کچڑہ کھاتی ہیں ، جس سے نقصان پہنچتا ہے ۔ گائے کی نسلیں کیسے سدھریں گی ، اس بارے میں سوچنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تشہیر کی کمی وجہ سے ہی اس میں اصلاح نہیں ہوپارہا ہے۔ آج ہم ہی گائے کو ایک پریشانی ماننے لگے ہیں۔وزیر اعلی نے کہا کہ گائے کو اگر ہم گھر میں باندھیں گے تو اور بھی فائدے ہوں گے ۔ گائے دودھ دے یا نہ دے ، مگر گوبر اور پیشاب تو دے گی ہی ۔ ہر چیز کو ہم حکومت کے بھروسے چھوڑ دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی آبادی 125 کروڑ ہے وہیں گائے کی تعداد صرف تین سے چار کروڑ ہے ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/ASj7n

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے