Breaking News
Home / اہم ترین / بیلتھنگڈی میں اسکول ہیڈ ماسٹر کے ذریعے طالبہ کی پیٹائی۔طالبہ ہاسپٹل میں داخل

بیلتھنگڈی میں اسکول ہیڈ ماسٹر کے ذریعے طالبہ کی پیٹائی۔طالبہ ہاسپٹل میں داخل

بیلتھنگڈی 27/ستمبر (ہرپل نیوز)وینور کے ایک پرائیویٹ انگلش میڈیم اسکول میں زیرتعلیم 9ویں جماعت کی طالبہ کو اسکول ہیڈ ماسٹر نے اس قدر بے دردی سے پیٹا کہ اسے علاج کے لئے گورنمنٹ اسپتال میں داخل کرنا پڑا۔ بتایا جاتا ہے کہ طالبہ کے سر میں پانچ ٹانکے لگے ہیں اور اس کے ہاتھوں پر خون جمنے کے نشانات ابھر آئے ہیں۔

موصولہ تفصیلات کے مطابق اس طالبہ کو اس سے پہلے بھی تین مرتبہ اسی طرح پیٹا گیا تھا مگر ہر بار والدین کے ساتھ بات چیت کے ذریعے ان معاملات کو رفع دفع کردیا گیا تھا۔ اس بار چائلڈ لائن نامی بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے سرگرم تنظیم نے مداخلت کی ہے۔ اور اس کے والدین کو پولیس میں شکایت درج کروانے پر آمادہ کررہی ہے۔ لیکن ان کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ لوگ کیرالہ کے رہنے والے اورانتہائی غربت زدہ ہیں۔ اس کے علاوہ کنڑا زبان سے بھی ناواقف ہیں۔ اس رکاوٹ کی وجہ سے وہ لوگ اس معاملے کو آگے بڑھانے میں پس وپیش کررہے ہیں۔ پتہ یہ بھی چلا ہے کہ اسکول کے ہاسٹل ہی میں قیام کرنے والی اس بچی کے ساتھ اس کے ساتھی بھی انتہائی برا اور امتیازی سلوک کرتے ہیں جس کی وجہ سے لڑکی ذہنی اور جسمانی دونوں سطح پر ہراسانی کا شکار ہوگئی ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/mnAxv

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے