Breaking News
Home / اہم ترین / بی جےپی پریورتنا ریلی ۔ بی جے پی لیڈران نے کی جم کر سیاسی بیان بازی ۔ حکمراں کانگریس پر کی گئی شدید تنقید ۔ بی جے پی صدر یڈی یورپا نے بھٹکل سے دہشت گردوں کو مالی تعاون دینے کا بھی لگایا الزام

بی جےپی پریورتنا ریلی ۔ بی جے پی لیڈران نے کی جم کر سیاسی بیان بازی ۔ حکمراں کانگریس پر کی گئی شدید تنقید ۔ بی جے پی صدر یڈی یورپا نے بھٹکل سے دہشت گردوں کو مالی تعاون دینے کا بھی لگایا الزام

بھٹکل(ہرپل نیوز) :14 / نومبر ۔ بی جے پی کی ریاست گیر پریورتن یاترا بھٹکل پہنچنے کے بعد یڈی یورپا نے ایک بڑے عوامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی حکومت پر جم کر تنقید کی ۔ یڈی یورپا نے حکومت پر فرقہ پرستی کو ہوا دینے کا الزام عائد کیا ۔ یڈی یورپا نے ریاست میں ہو ئے بعض ہندوؤں کے قتل معاملہ میں بھی ریاستی حکومت کی خاموشی کو معنی خیز بتاتے ہوئے کہا کہ ریاست کرناٹکا میں تغلق دربار ہے۔اپنے پورے خطاب میں یڈیورپا نے ریاستی حکومت پر سرکاری خزانے کو لوٹ کر اپنی جیب بھر نے اور لوک آیوکتہ کو کمزور کر نے کا بھی الزام لگایا ۔انہوں نے واضح کیا کہ اگلی بار اگر بی جےپی اقتدار سنبھالتی ہے تو سدرامیا حکومت کے تمام معاملات کی دوبارہ جانچ کرائی جائے گی۔ یدی یورپا نے کانگریس مکت بھارت بنانے کا ارادہ بھی ظاہرکیا۔ یڈیورپا نے اعتماد ظاہر کیا کہ اگلے دنوں میں ہماچل پردیش، گجرات کے ساتھ کرناٹکا میں بھی بی جے پی اپنی جیت درج کرے گی۔

 دہشت گردوں کو بھٹکل سےمالی تعاون دینے کا الزام: سابق وزیر اعلی نے عوامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سنگین الزام عائد کیا کہ بھٹکل سے دہشت گردوں کو مالی تعاون دیا جا رہا ہے ۔ یڈی یورپا نےکہا کہ ساحلی پٹی پر غداری کے کاموں پر روک لگانے میں حکومت ناکام ثابت ہوئی ہے۔ مقررین میں سرسی کے رکن اسمبلی وشویشورہیگڈے کاگیری ،اورمرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈے نے رکن اسمبلی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ منکال وئیدیا 1ہزار کروڑ روپیوں کے ترقیاتی کام کا دعوی جھوٹا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ بھٹکل کی سرزمین پر کسی طرح کے ترقیاتی کام نہیں کئے گئے ہیں۔ اس موقع پر مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈے نے کہا کہ اگلے ودھان سبھا انتخابات میں بھٹکل میں بی جے پی کی جیت یقینی ہے۔اجلاس میں ڈائس پر مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈے ، ایم پی شوبھا کرندلاجے ، رکن اسمبلی وشویشور ہیگڈے کاگیری ، سابق وزیر شیوانندنائک، سابق رکن اسمبلی جے ڈی نائک، بھارتی شٹی ، تیجسوینی گوڈا، وی این پاٹل ، سنیل بی نائک، گوندنائک، ایشور نائک وغیرہ موجود تھے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/ID251

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے