Breaking News
Home / اہم ترین / بی جے پی سینئر لیڈر اڈوانی کے سابق معاون نے کہا : راہل گاندھی ہوں گے ملک کے اگلے وزیر اعظم

بی جے پی سینئر لیڈر اڈوانی کے سابق معاون نے کہا : راہل گاندھی ہوں گے ملک کے اگلے وزیر اعظم

نئی دہلی(ہرپل نیوز،ایجنسی)17ڈسمبر۔بی جے پی کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی کےسابق معاون سدھیندر کلکرنی نے کانگریس نے نئے صدر راہل گاندھی کی جم کر تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ملک کو ان کے جیسے لیڈر کی سخت ضرورت ہے ۔ کلکرنی نے یہ بھی کہا کہ راہل گاندھی ملک کے اگلے وزیر اعظم ہوں گے ۔کانگریس صدر بننے پر راہل گاندھی کو مبارکباد دیتے ہوئے کلکرنی کے ٹویٹ کیا کہ آج میں زیادہ مطمئن ہوں کہ کانگریس صدر راہل گاندھی ملک کے اگلے وزیراعظم بنیں گے اور انہیں بننا بھی چاہئے ۔ ایک نئے لیڈر کا ظہور ہوا ہے ، ہندوستان کا ایسے ایک لیڈر کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے راہل گاندھی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ حقیقت میں گاندھی وادی سیاسی ذہنیت رکھنے والے شخص ہیں۔ساتھ ہی ساتھ کلکرنی نے کانگریس کی سابق صدر اور راہل گاندھی کی والدہ سونیا گاندھی کی بھی جم کر تعریف کی اور انہیں باہمت خاتون قرار دیا۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/NmBOR

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے