Breaking News
Home / اہم ترین / بی جے پی میں شمولیت کے متعلق یڈیورپا کے بیان پر کرشنا برہم

بی جے پی میں شمولیت کے متعلق یڈیورپا کے بیان پر کرشنا برہم

بنگلورو(ہرپل نیوز)8؍فروریسابق وزیر اعلیٰ ایس ایم کرشنا نے سابق وزیراعلیٰ اور ریاستی بی جے پی صدر بی ایس یڈیورپا کے اس بیان پر سخت اعتراض کیا کہ وہ بہت جلد بی جے پی میں شامل ہوجائیں گے۔ بتایاجاتاہے کہ ایس ایم کرشنا نے یڈیورپا کے اس بیان پر اعتراض کرتے ہوئے بی جے پی اعلیٰ کمان کے قائدین کو واضح کردیا ہے کہ انتخابی نتائج کے بعد ہی وہ کوئی بھی فیصلہ کرسکیں گے، اس معاملے میں کوئی عجلت نہ کی جائے اور کسی بھی پارٹی میں ان کی شمولیت کے متعلق برسر عام بیان بازی نہ کی جائے۔ بتایاجاتاہے کہ کرشنا کی اس گذارش پر بی جے پی اعلیٰ کمان نے بھی یڈیورپا کو ہدایت دی ہے کہ کرشنا کے معاملے میں وہ کسی بھی طرح کی بیان بازی سے گریز کریں۔ کل یڈیورپا نے ایس ایم کرشنا سے ملاقات کی بھی تیاری کرلی تھی، لیکن بعد میں ایس ایم کرشنا نے یڈیورپا سے ملاقا ت کرنے سے انکا رکردیا۔ پارٹی میں شامل کرنے کیلئے یڈیورپا کی طرف سے جس طرح کی جلد بازی ظاہر کی جارہی ہے اس پر اعتراض کرتے ہوئے ایس ایم کرشنا نے کہاکہ یہ فیصلہ کب لینا ہے یہ ان پر چھوڑ دیا جائے۔ اس سلسلے میں ایس ایم کرشنا نے ایک مرکزی وزیر سے بھی بات چیت کی ہے اور ان سے گذارش کی ہے کہ یڈیورپا کو فوراً ہدایت دی جائے کہ پارٹی میں ان کی شمولیت کے بارے میں غیر ضروری بیان بازی سے گریز کریں۔اس طرح کے بیانات سے انہیں دکھ ہوا ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/eCdRs

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے