Breaking News
Home / ملکی خبریں / بی جے پی والے اتنے"مووالی "ہیں کہ ایوان میں بھی خواتین نمائندوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ سے بھی گریز نہیں کرتے: لالو

بی جے پی والے اتنے"مووالی "ہیں کہ ایوان میں بھی خواتین نمائندوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ سے بھی گریز نہیں کرتے: لالو

پٹنہ(ہرپل نیوز،ایجنسی)یکم اپریل:بہار کے سابق وزیر اعلی اور راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالو پرساد یادو نے آج ٹویٹ کر کے بی جے پی پر جم کر تنقید کی ۔ ان کا نشانہ بہار میں بی جے پی کے ایم ایل سی لال بابو پرساد پر تھا۔ لال بابو پر مبینہ طور پر ایک خاتون ایم ایل سی کے ساتھ زیادتی اور بدتمیزی کرنے کا الزام لگا ہے۔لالو نے اپنے ٹویٹس میں لکھا کہ 'بی جے پی والے اتنے مووالي ہیں کہ ایوان میں بھی خواتین عوامی نمائندوں کو چھیڑنے سے گریز نہیں کرتے۔ ذرا تصور کریں، باہر کیا گل کھلاتے ہوں گے؟ بے شرم۔ ایک دوسرے ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ 'بی جے پی نے بے شرمی کی ساری حدیں توڑ دیں۔خیال رہے کہ کچھ دنوں قبل بہار قانون ساز کونسل میں بی جے پی کے ممبر اسمبلی لال بابو نے ایل جے پی کی ایک خاتون ایم ایل سی سے مبینہ طور پر زیادتی اور بے حیائی کی تھی، جس کے بعد رکن اسمبلی نیرج کمار اور لال بابو کے درمیان مارپیٹ کا واقعہ پیش آیا تھا۔ اس کے بعد جمعہ کو بی جے پی نے لال بابو کو پارٹی سے معطل کر دیا۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/Zoc37

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے