Breaking News
Home / اہم ترین / بی جے پی کے حق میں ابتدائی رجحانات آنے کے بعد مودی نے دکھایا جیت کا نشان

بی جے پی کے حق میں ابتدائی رجحانات آنے کے بعد مودی نے دکھایا جیت کا نشان

نئی دہلی(ہرپل نیوز،ایجنسی)18ڈسمبر۔  گجرات اور ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات کے ابتدائی رجحانات بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کے حق میں آنے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے وکٹری کانشان دکھا کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ پارلیمنٹ کی کارروائی میں حصہ لینے پہنچے مسٹر مودی نے گاڑی سے اترنے کے بعد میڈیا کی طرف دیکھ  کر ہاتھ ہلایا اور انگلیوں سے 'وكٹری' کا نشان بنایا۔گجرات میں بی جے پی مسلسل ساتویں بار حکومت بنانے کی سمت میں گامزن ہے اور ہماچل پردیش میں وہ کانگریس کو پیچھے چھوڑ کر حکومت بنانے کی طرف بڑھ رہی ہے۔ اس سے پہلے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ رجحانات نتائج میں تبدیل ہونے جا رہے ہیں اور دونوں ریاستوں میں پارٹی جیت رہی ہے۔

بی جے پی کے حق میں ابتدائی رجحانات آنے کے بعد مودی نے دکھایا جیت کا نشان

بی جے پی ایم پی ستپال سنگھ نے کہا کہ بی جے پی ترقی کی سیاست کرتی ہے اور لوگوں نے 2022 میں نیا بھارت بنانے کیلئے ووٹ دیا ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/zG2jh

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے