Breaking News
Home / اہم ترین / تاریخ ہند کا سیاہ دن 26/11۔ ممبئی حملہ کے شہید وں کو سرکردہ لیڈروں نے پیش کیا خراج تحسین

تاریخ ہند کا سیاہ دن 26/11۔ ممبئی حملہ کے شہید وں کو سرکردہ لیڈروں نے پیش کیا خراج تحسین

ممبئی (ہرپل نیوز،ایجنسی) 26نومبر۔آج کا دن یعنی 26/11 ہندوستانی کی تاریخ کاایک ایسا دن ہے جب پاکستان نے ہندوستانی پرحملہ کیا۔جس میں کوئی فوج نہیں تھی بلکہ حملہ آور دہشت گرد تھے۔واضح رہے کہ 1971 میں جنرل ضیاءالحق کی قیادت میں پاکستان نے ہندوستان کے ساتھ ایک مستقل جنگ کا اعلان کر دیا تھا اور وہ جنگ دہشت گردانہ تھی اور ایسے ہی جنگ روزانہ کشمیر میں دیکھنے کو ملتی ہے۔دہشت گردانہ حملہ کبھی ہندوستانی پارلیمنٹ پر ہوتا ہے تو ملک کے دیگر ریاستوں میں ہوتی ہے۔واضح رہے گزشتہ سال وزیر اعظم پروٹوکال کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دوستانہ تعلقات قائم کرنے کے لئے پاکستان چلا گیا لیکن پاکستان امن و صلح کے لئے آگے نہیں آیا جس کے نتیجے میں بہت جان و مال کا نقصان ہوا اورامن و صلح میں ہمیشہ ناکام رہا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز قبل ممبئی حملے کے ماسٹر مائنڈ حافظ سعید کو رہا کر دیا گیا ۔

سرکردہ شخصیات کی جانب سے خراج تحسین : صدر رام ناتھ کووند نے اتوار کو 26/11دہشت گردانہ حملوں کے متاثرین کو حملے کی نویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا۔کووندنے کہا کہ لوگوں کو دہشت گردی کو پوری طور پرختم کرنے کا عزم کرنا چاہئے۔کووند نے کہاکہ ممبئی کے دہشت گردانہ حملوں کی نویں برسی پر ہم ان خاندانوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتے ہیں جنہوں نے اس حملے میں اپنے پیاروں کو کھو دیا تھا اور ہم نے ان فوجیوں کو بھی عقیدت کے ساتھ یاد کرتے ہیں جنہوں نے برائی کے خلاف جنگ میں اپنی زندگی کی قربانی دی تھی۔کووندنے کہاکہ اس دن ہم دہشت گردی کو پوری طرح سے ختم کرنے اور اپنے لوگوں، ملک اور دنیا کو محفوظ بنانے کے لیے اپنے مضبوط ارادے کو پھر دہراتے ہیں۔پاکستان کے دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ کے دہشت گردوں نے 26نومبر 2008 کو ہندوستان کے دارالحکومت پر سلسلہ وار حملے کئے تھے جس 160 سے زائد افراد ہلاک اور 300 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔

وزیر اعظم ہند نریندر مودی نے ممبئی میں 9 سال قبل ہوئے آج ہی کے دن دہشت گردانہ حملے میں شہید کئے گئے لوگوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔مودی نے ریڈیو سے آج نشر ’من کی بات پروگرام کے ذریعے عوام کوخطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں نے 26 نومبر 2008 میں ممبئی پر حملہ کر دیا تھا۔ انہوں نے اس حملے میں جان گنوانے والے بہادر شہریوں ، پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ، اور کہا کہ ملک ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں سکتا ہے۔مودی نے کہا کہ دہشت گردی انسان دوست طاقتوں کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی سماجی تانے بانے کو کمزور کرکے، انہیں منتشر کرنے کی ناپاک کوشش کرتی ہے۔اس لئے یہ وقت کی مانگ ہے کہ انسان دوست طاقتیں اس مسئلہ کولے کر بیدار ہوں۔وزیر اعظم نے کہا کہ آج دنیا کے ہرحصے میں آئے دن دہشت گرد انہ حملے ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے لوگ تو گذشتہ 40 سال سے دہشت گردی کو جھیل رہے ہیں۔ جس میں ہزاروں بے گناہ لوگوں نے اپنی جانیں گنوائی ہیں۔کچھ سال قبل، ہندوستان جب دنیا کے سامنے دہشت گردی کی بحث کرتا تھا ،تو بہت سے لوگ اسے سنجیدگی سے لینے کو تیار نہیں تھے۔لیکن آج جب دہشت گردی ان کے اپنے دروازوں پر دستک دے رہی ہے ،تب دنیا کی ہر حکومتوں نے دہشت گردی کو ایک بہت بڑے چیلنج کے طور پر دیکھنا شروع کر دیا ۔مودی نے کہا کہ ہندوستان کی زمین سے بھگوان بدھ، بھگوان مہاویر، گرو نانک اور مہاتما گاندھی نے عدم تشدد اور محبت کا پیغام دنیا کو دیا ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/WaUBy

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے