Breaking News
Home / تازہ ترین / تجارت میں کمی کے باعث بلدیہ عما رت میں خصوصی پوجا

تجارت میں کمی کے باعث بلدیہ عما رت میں خصوصی پوجا

بھٹکل (ہرپل نیوز)13نومبر۔ ٹاون میونسپل کونسل کی دکانوں میں پچھلے کئی ماہ سے صحیح ڈھنگ سے تجارت نہ ہونے اور بزنس میں کمی کو لیکر بعض دکانداروں اور ملازمین نے خصوصی پوجا کا اہتمام کیا۔ بلدیہ کے ملازمین اور دکانداروں نے اپنے ذاتی خرچ سے عمارت کے اندر وید مورتی رام چندر بھٹ کی قیادت میں خصوصی پوجا کا اہتمام کیا۔ ملازمین کا عقید ہ ہے کہ کچھ دنوں سے یہاں کچھ غلط سایہ پڑگیا ہے جس کے خاتمہ کے لئے پوجا ضروری ہے ۔

اس موقع پر بلدیہ میں خود سوزی کر کے ہلاک ہونے والے رام چندر کے بھائی نے پوجا کی ان رسومات میں گھر والے شامل نہ کئے جانے پر اعترا ض جتایا تو پجاری نے انہیں مطمئن کر نے کی کوشش کی اور کہا کہ یہ کام سب کی بھلائی کے لئے کیا جا رہا ہے۔ اس ضمن میں بلدیہ چیف آفیسر وینکٹیش ناؤڈا نے وضاحت کی کہ یہ سرکاری پروگرام نہیں ہے بلکہ ملازمین اور دکانداروں نے اپنے صرفے پر اپنے اپنے عقیدے کے مطابق کیا ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/kpxaS

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے