Breaking News
Home / اہم ترین / ترقیاتی کام کو لیکر بھٹکل ایم ایل نے اتر کنڑاایم پی کو بنایانشانہ۔کسی پرتنقید کی بجائے ایم پی اپنے علاقے کے ضروری کام انجام دیں

ترقیاتی کام کو لیکر بھٹکل ایم ایل نے اتر کنڑاایم پی کو بنایانشانہ۔کسی پرتنقید کی بجائے ایم پی اپنے علاقے کے ضروری کام انجام دیں

بھٹکل( ہرپل نیوز) 4نومبر۔بھٹکل رکن اسمبنلی منکال ویدیا نے ایم پی اور مرکزی وزیر اننت کمار کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی پر تنقید کر نے کی بجائے ضلع کے ضروری کاموں کی تکمیل کرائیں جن میں ہبلی انکولہ ریلوے لائن بطور خاص شامل ہے ۔کانگریس پارٹی کی طرف سے مرڈیشور میں منعقدہ ریاستی حکومت کے پروگراموں کی جائزہ میٹنگ میں خطاب کے دوران ایم ایل اے نے مرکزی وزیر کو یہ شورہ دیا ۔، انہوں نے حالیہ دنوں میں ان کی کی جانب سے ایک ہزار کروڑ کی خطیر رقم کے ترقیاتی کام کے سلسلے میں پھیلی ہوئی گلط فہمیوں کے ازالہ کی کوشش کر تے ہوئے کہا کہ ان کے پاس اس کے اخراجات کی تفصیلات موجود ہے ۔ ایم ایل اے نے ایم پی سے کہا کہ ایم پی اپنی پچیس سالہ کاکردگی کو ہور ڈنگ کی شکل میں بنا کر دکھا ئیں تاکہ لوگوں کو بھی اطمیان حاصل ہو ۔ ایم ایل اے نے کہا کہ ’’نمہّ گراما۔نمہ رستے ‘‘ منصوبہ کے تحت 224ودھان سبھا حلقوں میں سے صرف بھٹکل اسمبلی حلقہ کے لئے 130کروڑ روپئے ایک ہی محکمہ سےمنظور ہوئے ہیں، اسی محکمہ سے مزید20کروڑ روپئے منظور ہونے کی توقع ہے ۔ بھٹکل ہوناور حلقہ کے غریب اور طبی امداد کے مستحق لوگوں کے درمیان وزیرا علیٰ معاوضہ فنڈ سے قریب 3کروڑ روپئے کا تعاون ملا ہے۔ ہر مہینہ کم سے کم 25لوگوں کے درمیان معاوضہ تقسیم کر نے کی بھی بات کہی ۔
اس موقع پر کانگریس کے ریاستی نائب صدر ڈی آر پاٹل ، جنرل سکریٹری ایل ایم مورتی، سکریٹری راج نندنی ، ضلع کانگریس صدر بھیمنا نائک، ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر، اُلاس نائک سمیت کئی اہم لوگ موجود تھے

The short URL of the present article is: http://harpal.in/0Nh6A

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے