Breaking News
Home / اہم ترین / ترکی میں 107 جج برخاست، بغاوت کی کوشش میں ملوث ہونے کا الزام

ترکی میں 107 جج برخاست، بغاوت کی کوشش میں ملوث ہونے کا الزام

انقرہ(ایجنسی)6 مئی۔  ترکی میں گزشتہ سال جولائی میں بغاوت کی ناکام کوشش میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں 107 ججوں اور وکلاء کو  برخاست کر دیا گیا۔ ترکی کے ایک ٹیلی ویژن چینل نے یہ اطلاع دی ہے۔ چینل کے مطابق برخاست ججوں اور پرازیکیوٹرز کے لئے حراستی وارنٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔ بغاوت کی ناکام کوشش کے بعد ترکی میں اب تک کل 1،45،000 سے زیادہ افسران کو برخاست یا معطل کیا چکا ہے جس میں 4238 جج بھی ہیں۔ اس کے علاوہ بغاوت میں شامل فوج، پولیس اور دیگر شعبوں کے تقریبا 40،000 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ترکی کا کہناہے کہ بغاوت کے پیچھے امریکہ میں رہ رہے مذہبی رہنما فتح اللہ گولین کا ہاتھ تھا۔ بغاوت کی کوشش کے دوران 240 افراد ہلاک ہوئے تھے جس میں زیادہ تر شہری تھے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/PPNvb

Check Also

جے این یو کے گمشدہ طالب علم نجیب کی والدہ فاطمہ نفس سمیت 35 افراد حراست میں،تاہم بعد میں رہا

Share this on WhatsApp نئی دہلی(ہرپل نیوز،ایجنسی)17۔اکتوبر۔ گزشتہ ایک سال سے لاپتہ جواہر لال نہرو …

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے