Breaking News
Home / اہم ترین / تصاویر پر دیوبند کا تازہ فتویٰ ۔ بقدر ضرورت جائز۔مگر تفریح کے لئے نامناسب۔ مفتی ابوالقاسم نعمانی کا بیان

تصاویر پر دیوبند کا تازہ فتویٰ ۔ بقدر ضرورت جائز۔مگر تفریح کے لئے نامناسب۔ مفتی ابوالقاسم نعمانی کا بیان

دیوبند(ہرپل نیوز،یجنسی) 20 اکتوبر۔دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی نے دارالعلوم دیوبند کے اس فتوی کی حمایت کی ہے ، جس میں دار العلوم نے کہا ہے کہ اسلام میں خواتین کا وہائٹس ایپ، فیس بک اور ٹوئٹر جیسے سوشل میڈیا پر تصویر اپ لوڈ کرنا جائز نہیں ہے۔ خیال رہے کہ ایک شخص نے دارالعلوم کے شعبہ فتوی سے سوال کیا تھا کہ کیا مردوں کا اپنی خواتین کے ساتھ وہاٹس ایپ ، ٹوئٹر اور فیس بک پر تصویر ڈالنا جائز ہے۔ اس کے جواب میں کہا گیا ہے کہ ایسا کرنا جائز نہیں ہے۔دارالعلوم کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی کا کہنا ہے کہ اسلام میں تصویراتروانا اور اس کا غیر ضروری استعمال درست نہیں سمجھا گیا ہے۔ قانونی ضرورتوں کے لئے مثلاً پاسپورٹ، اسکول ، کالج وغیرہ میں داخلہ اور دیگر ضروری امور میں تصویر کا استعمال تو درست ہے لیکن تفریح اور فیشن پرستی کے لئے تصویروں کا استعمال مناسب نہیں سمجھا جاتا ہے۔

مولانا نعمانی نے کہا کہ اب جب کہ آج کے دور میں یہ چیزیں عام زندگی کا حصہ ہوگئی ہیں ، انہیں روکنا تو ممکن نہیں ہے لیکن مذہبی اعتبار سے اسے درست نہیں کہا جاسکتا۔ ایک دیگر مدرسہ جامعہ حسینیہ کے مفتی طارق قاسمی نے دارالعلوم کے فتوے کی حمایت کی ہے۔دوسری طرف سماجی کارکن بدر کاظمی کا کہنا ہے کہ اس طرح کا فتوی جاری کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیوں کہ تمام تعلیم یافتہ افراد اس کا سمجھداری سے استعمال کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی آزادی پر غیر ضروری پابندی لگانے سے جگ ہنسائی ہوتی ہے ا س سے بچنا بہتر ہوگا۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/ovgTp

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے