Breaking News
Home / اہم ترین / تعلقہ اسٹیڈیم میں پولیس کا شاندار پریڈ۔ائی جی پی نے لی پریڈ کی سلامی۔سماج مخالف عناصر پرلگام کسنے کی ہدایت

تعلقہ اسٹیڈیم میں پولیس کا شاندار پریڈ۔ائی جی پی نے لی پریڈ کی سلامی۔سماج مخالف عناصر پرلگام کسنے کی ہدایت

 بھٹکل(ہرپل نیوز)11مارچ:بھٹکل تعلقہ اسٹیڈیم وائی ایم ایس اے گراؤنڈ  میں آج شام پولیس نے شاندار پریڈ کا اہتمام کیا۔ جس میں پولیس کے مختلف دستوں نے  بینڈ اور باجے کی گونج کے ساتھ مارچ پاسٹ کیا ۔ پریڈکے اس موقع پر منگلور و سے تشریف لائے ائی جی پی ہری شیکھرن      نے پریڈ کی سلامی لی ۔پولیس کے ایک  بڑے مجمع سے خطاب  کرتے ہوئے  ائی جی پی  نے  سماج کے سدھار کے لئے پولیس کو مستعد رہنے کی تاکید کی ۔انہوں نے کہا کہ  سماج میں بد امنی پھیلانے والوں کا پتہ لگا کر ان کے خلاف کارروائی کریں ۔  ائی جی پی نے اعتراف کیا کہ عوام امن پسند ہوتے ہیں جنھیں کچھ مفاد پرستوں کی غلط صحبتیں بگاڑ دیتی ہیں ۔  انہوں  نے  ملک مخالف سر گرمیوں میں رہنےن والوں کے ساتھ سختی  سےنمٹنے کا اشارہ  دیا ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/M30Mg

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے