Breaking News
Home / اہم ترین / تعلیم کے ساتھ تہذیب و اخلاق کا سیکھنا نہا یت ضروری ۔ طلبہ ملک کا شاندار مستقبل یاد گیر کے مہاتما گا ندھی اسکول میں دسویں کے طلباء کی وداعی تقریب ۔مختلف لوگوں کا خطاب

تعلیم کے ساتھ تہذیب و اخلاق کا سیکھنا نہا یت ضروری ۔ طلبہ ملک کا شاندار مستقبل یاد گیر کے مہاتما گا ندھی اسکول میں دسویں کے طلباء کی وداعی تقریب ۔مختلف لوگوں کا خطاب

یادگیر۔( ہرپل نیوز ، سید ساجد حیات ) 3مارچ :تعلیم ایک نعمت ہے ، تعلیم حاصل کر نے کے ساتھ ساتھ تہذیب و اخلاق کا سیکھنا بھی نہا یت ہی ضروری ہے،تبھی انسان کو حقیقی عزت،دولت، شہرت حاصل ہو تی ہے، یہ بات پر بھو کنن بلاک ایجو کیشن آ فیسر محکمہ تعلیمات یادگیر نے کہی وہ مہا تما گا ندھی ہا ئی اسکول انگریزی میڈیم ہتی کنی روڈ یادگیر میں یس یس یل سی طلباء کے لئے منعقدہ وداعی تقریب کا افتتاح کر نے کے بعد خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے آ گے کہا کے طلباء اپنا زیادہ تر وقت مو با ئیل ،ٹی وی، فیس بک ، واٹس ایپ میں گذارنے کے بجائے، کتابوں کا مطالعہ کر نے میں گذاریں، کتابوں کے مطالعہ سے ہم اپنے اپ کو مصروف رکھ کر اپنی معلومات میں مزید اضافہ کر سکتے ہیں، بے شک اچھے اور اونچے خوابوں کی خواہش رکھنا اچھی بات ہے مگر ان اونچے خوابوں کو پورا کر نے کیلئے سخت محنت، سچی لگن، بہتر جستجو ہو نی چاہئے، تبھی ہم زندگی میں کا میاب ہو سکتے ہیں، مہمان خصوصی سید سا جد حیات صدر یو نین ورکنگ جر نلسٹ اسو سی اسیشن یادگیر نے کہا کے جن طلباء کیلئے آج وادعی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے، کل یہی طلباء قوم و ملک کے معمار بنیں گے،اور امتحانات کے بعد اپنی اسکولی زندگی کو چھوڑ کر کا لج کی زندگی میں داخل ہو نگے، اور مختلف کو رسس میں داخلہ لے کر اپنا اپنا مستقبل سنوار لیں گے، اور اپنے اپنے والدین کے ساتھ ساتھ جس اسکول سے تعلیم حاصل کی، اس اسکول کا نام بھی روشن کریں گے، انہوں نے طلباء و طالبات سے خاص کر کہا کے اپنے اساتذہ کا بھی احترام اسی طر ح کریں جس طر ح ہم اپنے والدین کا کر تے ہیں،کیونکہ ہمارے روشن مستقبل میں والدین کے ساتھ ساتھ اساتذہ کا بھی اہم رول ہوتا ہے، نا صر احمد چیرمین مہا تما گا ندھی اسکول نے صدارتی خطاب میں کہا کے امتحانات کیلئے بڑی مشکل سے ایک ماہ کا وقت بچا ہے،وقت بہت قیمتی ہے، طلباء زیادہ سے زیادہ اپنا دھیان صرف اور صرف تعلیم پر مر کوز کریں، یہ ایک ماہ آپ کی زندگی میں ایک نیا انقلاب لا سکتاہے، اور جس نے محنت کی وہ کا میاب رہا، اور جس نے کا ہلی کی وہ افسوس میں رہیگا، اور بعد میں اپنے آپ کو کو ستا رہیگا،پروگرام کا آ غاز طلباء کے ترانے سے ہوا، خطبہ استقبالیہ محمد سمیر معلم نے دیا، شیو راج پا ٹل سی آر پی محکمہ تعلیمات نے بھی مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت فر ما ئی، محمد اظہر معلم کے شکریہ پر پروگرام کا اختتام عمل میں آ یا،اس موقع پر طلباء طا لبات کے علاوہ اساتذہ و دیگر مو جود تھے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/IbOKd

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے