Breaking News
Home / تازہ ترین / تمل ناڈو میں جے للتا نے شراب بندی کے دستاویزات پردستخط کردئیے، کیرلا اور بہار کے بعد اب تمل ناڈو

تمل ناڈو میں جے للتا نے شراب بندی کے دستاویزات پردستخط کردئیے، کیرلا اور بہار کے بعد اب تمل ناڈو

چنئی(ہرپل نیوز؍ایجنسی)23؍ مئی۔ کیرالہ اور بہار میں شراب پر مکمل پابندی کے بعد ملک کی_Tamil_Nadu_CM_Jayalalitha دیگر ریاستوں میں یہ مطالبہ زور پکڑنے لگا ہے، جسے دیکھتے ہوئے تمل ناڈو میں چھٹی بار وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیتے ہی جے للتا نے ریاست میں بتدریج شراب بندی کے دستاویزات پر آج دستخط کردئیے۔ محترمہ جے للتا نے انتخابات کے دوران ریاست میں شراب بندی کا وعدہ کیا تھا۔ اس پر عمل کرتے ہوئے ریاست میں بتدریج  شراب بندی کے آغاز کا اعلان کیا گیا۔ پہلے مرحلے میں 500 شراب کی دکانیں بند کی جائیں گی اور باقی شراب کی دکانوں کے کھلنے کی مدت کو دو گھنٹے کم کیا جائے گا۔ اب یہ دکانیں صبح کے 10 بجے کے بجائے 12 بجے سے کھلیں گی۔ اس پر منگل سے عمل کیا جائے گا۔محترمہ جے للتا نے اس کے علاوہ چار دیگر اہم منصوبوں کی بھی شروعات کی۔ ان میں گھریلو صارفین کو 100 یونٹ اور ہینڈلوم بنکروں کو 750 یونٹ مفت بجلی دینا، اس سال 31 مارچ تک کے زراعتی قرض معاف کرنا، تعلیم یافتہ خواتین کو شادی میں منگل سوترا کے لئے آٹھ گرام سونا دینا شامل ہے۔ سرکاری بیان کے مطابق زراعتی قرض معافی کے تحت کوآپریٹو بینکوں سے چھوٹے کسانوں کو دیئے گئے تمام چھوٹے اور طویل مدت کے قرضوں کو معاف کیا جانا ہے۔ اس سے 5780 کروڑ روپے کا بوجھ آئے گا۔ مفت بجلی دینے کے لئے ریاستی بجلی بورڈ کو 1607 کروڑ روپےکیاضافی سبسڈی دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ ان پر آج سے ہی عمل کیا جائے گا.

The short URL of the present article is: http://harpal.in/LMKkW

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے